ETV Bharat / bharat

Army Jawan Arrested for Sexual Assault: فوجی جوان ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار

پرکاشم ضلع کے ایس پی ملیکا گرگ نے بتایا کہ "ملزم وینکٹا پرشانت کمار ایک فوجی جوان ہے، وہ انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے کا عادی ہے۔ وہ 22 جنوری کو اپنے موبائل پر فحش فلم دیکھ کر اپنی جنسی خواہش کو پورا کرنا چاہتا تھا۔ اس نے بچے کو 100 روپے دیے اور اس کو اغوا کرکے موٹر سائیکل پر لے گیا اور جنسی زیادتی کے دوران اس کا قتل کردیا۔ Sexual Assault & Murder of a Teenager In AP

فوجی جوان ایک نالغ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 8:31 AM IST

آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں پولیس نے ایک نابالغ کے قتل معاملہ کا سراغ لگایا ہے۔ ضلع ایس پی ملیکا گرگ کے مطابق 11 سالہ بھوما سری ناتھ کومارولو منڈل کے اکاپلی کا رہنے والا تھا۔ وہ تاتیچرلا موٹو اسکول میں درجہ ششم کا طالب علم تھا۔ Sexual Assault Case in AP

وہ 22 جنوری کو اسکول سے گھر واپس آیا اور اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا، اس دوران وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ اسے تلاش کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد نالغ لڑکے کے والدین نے گڈالور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس نے تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم کی تشکیل دی، تین دن بعد یعنی 25 جنوری کو مقامی لوگوں کو ایڈاکمالو کے مضافاتی علاقے میں ایک کھیت کے کنویں میں نابالغ لڑکے کی لاش ملی۔

گاؤں کے ریونیو افسر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق پولیس نے لاش کی شناخت بھوما سری ناتھ کے طور پر کی ہے۔

ایس پی ملیکا گرگ نے بتایا کہ "ملزم وینکٹا پرشانت کمار ایک فوجی جوان ہے، وہ انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے کا عادی ہے۔ وہ 22 جنوری کو اپنے موبائل پر فحش فلم دیکھ کر اپنی جنسی خواہش کو پورا کرنا چاہتا تھا۔ اس نے بچے کو 100 روپے دیے اور اس کو اغوا کرکے موٹر سائیکل پر لے گیا۔ رات کو تقریباً 8 بجے ایک کھیت کے کنویں پر لے گیا، جہاں اس نے نابالغ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی تو لڑکا چیخنے لگا، اس دوران وینکٹا نے لڑکے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اس کے بعد اس نے ثبوت مٹانے کے لیے لڑکے کی قمیض اتار دی۔ پھر اس نے چھ کلو وزنی پتھر لڑکے کی کمر پر باندھ کر کنویں میں پھینک دیا۔

ایس پی ملیکا گرگ نے مزید بتایا کہ فوجی جوان چھٹی پر گھر آیا تھا۔ ابتدائی مراحل میں جب بچے کے والدین لڑکے کی تلاش کر رہے تھے تو ملزم نے اپنی طرف سے توجہ ہٹانے کی چال چلی۔

اس نے قتل کے دن جعلی شناختی ثبوت کے ساتھ ایک سم کارڈ خریدا اور لڑکے کے گھر والوں کو فون پر بتایا کہ اس نے بچے کو اغوا کیا ہے۔ اس نے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس نے اس سلسلے میں لڑکے کے چچا کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطلوبہ رقم ادا نہ کی گئی تو لڑکے کو قتل کر دیا جائے گا۔

لڑکے کے رشتہ داروں نے پولیس کو پیغام کے بارے میں مطلع کیا اور انہوں نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ملزم کو 29 جنوری کو اس کی ناکام کوششوں کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.