ETV Bharat / bharat

گیا: کالج کے بورڈ پر اردوعبارت تحریر کی جائے گی - ETV BHAERAT URDU

انوگرہ میموریل کالج میں اردو میں بورڈ نصب کیا جائے گا، ضلع اردو زبان سیل کی جانب سے پہل کی گئی ہے کالج سے منظوری طلب کی گئی۔

گیا :  کے بورڈ پر اردوعبارت بورڈ تنصیب
گیا : کے بورڈ پر اردوعبارت بورڈ تنصیب
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 5:26 PM IST

گیا شہر میں واقع انوگرہ میموریل کالج کے بورڈ سے گزشتہ دنوں اردو مٹادی گئی تھی جس کو لیکر کافی ہنگامہ برپا ہوا تھا، مگدھ یونیورسٹی کے آئیسا طلبہ یونین نے کالج احاطے میں احتجاج ومظاہرے بھی کیے تھے۔

اس خبر کو شائع کرنے میں ای ٹی وی بھارت نے اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد نہ صرف کالج کے تئیں اردو برادری نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا بلکہ اس معاملے کو بہار راج بھاشا کے ضلع دفتر نے بھی سنجیدگی سے لیتے ہوئے کالج سے جواب طلب کیا تھا۔

اب ضلع راج بھاشا کی طرف سے بورڈ لگوانے کی پہل کی جارہی ہے۔

راج بھاشا انچارج نے مس آروپ نے بتایا کہ انوگرہ میموریل کالج کے بورڈ سے اردو مٹائی جانے کے حوالے سے جب انہیں اطلاع موصول ہوئی تو انہوں نے کالج سے بھی رپورٹ مانگی تھی تاہم کالج کا جواب موصول نہیں ہوا۔

اس حوالے سے راج بھاشا بہار کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا اب کالج کو خط لکھا گیا ہے کہ ضلع زبان سیل کی طرف سے بورڈ لگایا جائے گا کالج میں اردو میں بورڈ ہر حال میں لگے گا۔

واضح رہے کہ انوگرہ میموریل کالج شہر کے علی گنج روڈ پر واقع ہے یہاں سابق پرنسپل پروفیسر شمس الاسلام کے وقت میں ہندی اور اردو میں بورڈ لگائے گئے تھے تاہم کچھ دنوں قبل بورڈ سے اردو مٹادی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.