ETV Bharat / bharat

Anti-Imran Mob Protests پاکستان میں حکمران جماعتوں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

author img

By

Published : May 15, 2023, 4:09 PM IST

Updated : May 15, 2023, 4:30 PM IST

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ایک فیصلے میں عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف اب حکمران جماعتوں کے کارکنان سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوگئے ہیں۔ وہیں دوسری طرف عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'پی ٹی آئی کے تقریباً 7000 کارکنان، رہنماؤں اور خواتین کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے اور آئین کو تباہ کرنے میں غنڈوں کی مدد کر رہی ہیں۔'

پاکستان میں عمران مخالف ہجوم نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کیا

اسلام آباد: پاکستان کے حالات بگڑتے ہی جا رہے ہیں۔ دراصل سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اب حکمران سیاسی جماعتیں عدالت عظمیٰ کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ پی ڈی ایم نے عمران کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ دراصل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کئی جماعتوں پر مشتمل ایک تنظیم ہے۔ اس میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت کئی جماعتیں شامل ہیں۔

وہیں عمران خان عدالت کے خلاف حکمراں جماعتوں کے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'پی ٹی آئی کے تقریباً 7000 کارکنان، رہنماؤں اور خواتین کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے اور آئین کو تباہ کرنے میں غنڈوں کی مدد کر رہی ہیں۔ ہر کوئی پرامن احتجاج کے لیے تیار ہو جائے کیونکہ اگر آئین اور سپریم کورٹ تباہ ہو جائیں گے تو پاکستان کا خواب ختم ہو جائےگا۔

یہ بھی پڑھین: Imran Khan After Bail ہائی کورٹ سے مجھے اغوا کر لیا گیا تھا، عمران کا بیان

قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل عمران خان نے رہائی کے بعد ملک سے خطاب کرتے ہوئے فوج کو سیاست میں آنے کے لیے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ عمران نے یہ بھی کہا تھا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کچلنے کے لیے پرعزم ہے۔ فوجی قیادت پر زور دیتے ہوئے کہ وہ 'پی ٹی آئی مخالف' پالیسی پر نظرثانی کریں، انہوں نے کہا کہ فوج کے اقدامات کی وجہ سے ملک پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

Last Updated : May 15, 2023, 4:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.