ETV Bharat / bharat

BJP MLA in Tripura Resigns: تریپورہ میں بی جے پی کے پانچویں ایم ایل اے کا استعفیٰ - بی جے پی کے پانچویں ایم ایل اے کا استعفیٰ

بی جے پی کے ممبران اسمبلی سدیپ رائے برمن، آشیش ساہا اور آشیش داس سمیت کل پانچ اراکین اسمبلی نے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ Five BJP MLAs Have resigned so far in Tripura

BJP MLA in Tripura Resigns
BJP MLA in Tripura Resigns
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 8:42 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پانچویں ایم ایل اے نے استعفیٰ دے دیا جس سے ایوان میں اس کی تعداد اب 30 ہوگئی ہے۔ فی الحال 60 رکنی اسمبلی میں آئی پی ایف ٹی کی تعداد گھٹ کر پانچ اور بی جے پی کی تعداد 30 رہ گئی ہے۔ بی جے پی کے پانچ اراکین اسمبلی نے مختلف وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ وپلو کمار دیو نے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد 9-بنمالی پور حلقہ سے استعفیٰ دے دیا۔ Tripura BJP MLA Resignation

بی جے پی کے ایم ایل اے دیبا چندر ہرنگکھل نے پارٹی صدر رتن چکرورتی کی غیر موجودگی میں اسمبلی سیکریٹری بی پی کرماکر کو بغیر کوئی وجہ بتائے اپنا استعفیٰ دے دیا۔ امکان ہے کہ وہ جمعرات کو کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔ وہ 2018 میں دھلائی کے 48-کرم چیرا حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیبا چندر ہرنگکھل نے کہا: ’’"میں نے بی جے پی کے کام کاج پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کئی بار ریاستی اور مرکزی قیادت کو کئی اصلاحی اقدامات کے لئے کہا، لیکن ان پر توجہ نہیں دی گئی۔ سماج دشمن عناصر، مجرم اور دھوکہ باز لوگ بی جے پی میں گھس آئے ہیں اور مینڈیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا گیا، اپوزیشن جماعتوں اور شہریوں کی آزادی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس سے میرا دم گھٹ رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: 'بی جے پی تریپورہ میں فرقہ وارانہ تنازعہ پھیلا رہی ہے'

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پارٹی لیڈروں کا اپنے کارکنوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور گزشتہ 58 ماہ سے بی جے پی کے دور حکومت میں تریپورہ میں دہشت کا راج ہے۔‘‘ قبل ازیں بی جے پی کے تین ممبران اسمبلی سدیپ رائے برمن، آشیش ساہا اور آشیش داس نے پارٹی اور اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ وپلو دیو کی مبینہ غلط حکمرانی اور ان کے ساتھ کچھ مرکزی بی جے پی لیڈروں کے ملوث ہونے کی بھی مخالفت کی تھی۔Another BJP MLA Resins in Tripura

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.