ETV Bharat / bharat

Another BJP Leader Killed in Chhattisgarh ایک ہفتہ کے اندر ماؤنوازوں کے ہاتھوں تیسرے بی جے پی رہنما کا قتل

author img

By

Published : Feb 12, 2023, 6:48 PM IST

چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بستر ڈویژن میں عوامی نمائندوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گذشتہ سات دنوں میں نکسلی تین عوامی نمائندوں کا قتل کر چکے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ دنتے واڑہ ضلع سے سامنے آیا ہے، جہاں دنتے واڑہ میں نکسلیوں نے سابق سرپنچ کا قتل کر دیا۔ سابق سرپنچ رامدھر عالمی بی جے پی کے مقامی لیڈر تھے۔

ایک ہفتہ کے اندر ماؤنوازوں کے ہاتھوں تیسرے بی جے پی رہنما کا قتل

چھتیس گڑھ: ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بستر ڈویژن میں عوامی نمائندوں کے قتل کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ دنتے واڑہ میں نکسلیوں نے سابق سرپنچ کا قتل کر دیا ہے۔ ساتھ ہی موقع پر ایک پمفلٹ بھی پھینکا گیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ تین بار سمجھانے کے بعد بھی وہ نہیں مانا اس لیے اس کا قتل کیا گیا۔ بستر ڈویژن میں گزشتہ سات دنوں میں نکسلیوں کے ہاتھوں عوامی نمائندوں کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

نکسلیوں نے برسور تھانہ علاقے کے ہیتا میٹا گاؤں کے سابق سرپنچ رامدھر عالمی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ سابق سرپنچ نجی کام کے لیے ضلع مرمواڈا نارائن پور کے ایک گاؤں گئے تھے۔ یہ گاؤں ہندواڑہ کے قریب ہے، جہاں نکسلیوں نے ہفتہ کی رات رامدھر کو قتل کر دیا۔ اس سے پہلے نکسلائٹس بیجاپور اور نارائن پور میں بی جے پی کے مقامی لیڈروں کو بھی قتل کر چکے ہیں۔ سابق سرپنچ کے قتل پر دنتے واڑہ کے ایس پی سدھارتھ تیواری نے کہا کہ نکسلائٹ دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بے گناہ لوگوں مار رہے ہیں۔وہیں اس معاملے پر بی جے پی کے ضلع صدر چیترام اتمی نے کہا کہ رامدھر عالمی بی جے پی کا کا رکن تھا۔ وہ کافی عرصے سے تنظیم کے لیے کام کر رہا تھا۔ نکسلیوں کے ذریعہ اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

بتا دیں کہ نکسلیوں نے جائے وقوعہ پر ایک پمفلٹ بھی پھینکا ہے، جس میں سابق سرپنچ پر 2017 میں پولیس کی سرنڈر پالیسی میں تعاون کرنے، خفیہ فوجی کے طور پر کام کرنے اور بودگھاٹ پروجیکٹ میں رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ نکسلیوں نے لکھا ہے کہ تین بار سمجھانے کے بعد بھی سابق سرپنچ عوام مخالف کام کر رہے تھے، اس لیے اسے سزا دی جا رہی ہے۔ نکسلائٹس کی سابق بستر ڈویژن کمیٹی نے اس قتل کی ذمہ داری لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder of BJP Leader نکسلیوں نے بی جے پی رہنما نیلکنٹھ ککیم کو سرعام قتل کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.