ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں مسلمانوں سے خرید و فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا، دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک ڈی جے گاڑی میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ہندوؤں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ مسلمانوں سے خرید و فروخت بند کر دیں۔ اپیل کرنے والا کہہ رہا ہے کہ میں اپنے تمام ہندو بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کی شدید مخالفت کریں۔ میں اپنی ماؤں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کی دکانوں کا بائیکاٹ کریں اور وہاں سے کچھ نہ خریدیں۔ Video Shows Call To Boycott Muslim-owned Shops in Khargone
- مزید پڑھیں:۔ Controversy During Ram Navami Procession in Khargone: کھرگون میں رام نومي جلوس کے دوران تنازعہ
لاوڈ اسپیکر سے مسلسل یہ آواز بلند کی جارہی ہے کہ تشدد کرنے والوں کو سبق سکھانے کے لئے ہندو سماج کے لوگ ان کا بائیکاٹ کریں جو رام نوامی کے دوران پتھربازی میں شامل تھے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملے میں ایس پی روہت کاشوانی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کترگاؤں کا ہے۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جب کہ ویڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔