ETV Bharat / bharat

انیل دیشمکھ ، پرم بیر سنگھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے

مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشکھ نے کہا کہ وہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ پر ان کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کے بعد ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے۔

مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ
مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 5:10 PM IST

ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی جانب سے ریاست کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کے بعد ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا۔ پرم بیر سنگھ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انیل دیشمکھ نے معطل پولیس عہدیدار سچن وازے کو ماہانہ سو کروڑ روپئے کی وصولی کرنے کے لیے کہا تھا۔

انیل دیشمکھ نے کہا کہ میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررہا ہوں۔ انہیں مجھ پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنا ہوگا۔

مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ
مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ

ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے معطل پولیس عہدیدار سچن وازے کو ماہانہ سو کروڑ روپے کی وصولی کی ہدایت دی تھی۔

انیل دیشمکھ پر یہ الزامات پرم بیر سنگھ نے اس وقت عائد کیے تھے جب انہیں ممبئی پولیس کمشنر کے عہدہ سے یہ کہتے ہوئے ہٹا دیا گیا تھا کہ اس سے سچن وازے معاملہ میں تحقیقات کرنے میں آسانی ہوگی۔

پرم بیر سنگھ جنہیں کمانڈنٹ جنرل آف ہوم گارڈز کا عہدہ دیا گیا ہے، نے کہا کہ انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے تا کہ اصل مجرموں کو بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سچن وازے جو ممبئی کی کرائم انٹلیجنس یونٹ کے سربراہ تھے انہیں انیل دیشمکھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کئی مرتبہ بلایا تھا اور انہیں رقم وصول کرنے کی ہدایت دی تھی۔

فروری کے درمیان اور اس کے بعد بھی انہوں نے سچن وازے کو کئی مرتبہ اپنی سرکاری قیامگاہ بلایا تھا اس موقع پر ان کے دو اسٹاف ممبرز جن میں وزیر داخلہ کے سکریٹری پلانڈے بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے انہیں ماہانہ سو کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف دیا تھا۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے سچن وازے کو بتایا کہ ممبئی میں 1 ہزار 750 بارس، ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات ہیں جہاں سے اگر ماہانہ 2 تا 3 لاکھ روپے فی کس جمع کیے جائیں تو ماہانہ 40 تا 50 کروڑ روپے جمع ہو سکتے ہیں۔

چیف منسٹر آفس کے مطابق پرم بیر سنگھ کا یہ خط وزیر اعلی کے دفتر کو سنیچر کے روزہ شام 4 بج کر 37 منٹ میں کسی دوسرے میل کے ذریعہ موصول ہوا۔ یہ میل پرم بیر سنگھ کا نہیں تھا اور خط میں ان کے دستخط بھی موجود نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.