واضح رہے گھر میں 18 سے 45 عمر کے افراد کا اندراج کرانے کے لئے محکمہ سماجی بہبود میں تعینات آنگن واڑی ورکر ، محکمہ صحت کے آشا ورکر ، متعلقہ پنچایت حلقہ کے سرپنچ سمیت دیگر محکموں کے ملازمین نے ضلع گاندربل کے آرہامہ علاقہ میں گھر گھر جاکر اپنے ناموں کا اندراج کروایا۔
اس موقع پر آشا ورکر اور آنگن واڑی ورکروں نے الزام عائد کیا کہ وہ صبح سے شام تک مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر اندراج تو کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس سے ان کی حفاظت کے لئے ماسک ، سینی ٹائزز، حفاظتی لباس یا ہاتھوں پر لگانے کے لئے دستانے فراہم نہیں کیے جارہے ہیں اور محکمہ صحت کی جانب سے بھی ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔