بارہمولہ: جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کے یدی پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ اس دوران دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ان کا تعلق جیش محمد سے بتایا جا رہا ہے۔ علاقے میں متعدد عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کارروائی میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹن میں ہلاک ہوئے عسکریت پسند بارہمولہ میں اگنی ویر بھرتی ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ An encounter broke out at Baramulla
آپ کو بتادیں کہ آج جموں و کشمیر میں دو مختلف مقامات پر انکاونٹر جاری ہے۔ بارہمولہ اور شوپیاں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ وہیں شوپیان ضلع میں آج صبح سات بجے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے مولو چتراگام علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔
مزید پڑھیں:۔ Encounter In Shopian شوپیاں میں تلاشی مہم جاری
ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم سکیورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔