علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے 'الیکٹرک وہیکل انٹگریشن ِان اے اسمارٹ مائیکرو گرڈ انوائرمنٹ' نام سے ایک کتاب کا اجرا کیا۔ یہ کتاب سی آر سی پریس، یو ایس اے نے شائع کی ہے۔
پیٹرولیم سے چلنے والی گاڑیوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومت ہند نے ہائی بریڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لئے 'فیم انڈیا مشن' شروع کیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے بھی الیکٹرک گاڑیاں رفتہ رفتہ مقبول ہو رہی ہے۔ اس لیے مائیکرو گرڈ ماحول میں توانائی کے ذخیرے اور بندوبست کے نظام کی فہم ضروری ہے۔ اسی کے مطابق 'الیکٹرک وہیکل انٹگریشن ِان اے اسمارٹ مائیکرو گرڈ انوائرمنٹ' کا اجرا عمل میں آیا جس کو مشترکہ طور سے ڈاکٹر سعد عالم الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ، کوآرڈینیٹر، کیریٹ اے ایم یو اور ڈاکٹر مہیش کرشنا مورتی الیکٹریکل کمپیوٹر انجینئرنگ شعبہ، الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی شکاگو (امریکہ) نے مرتب کی ہے۔
مذکورہ کتاب فلیٹ مینجمنٹ، مربوط آپریشن، ری سائیکلنگ کے اثرات اور دیگر متعلقہ امور سمیت الیکٹرک ٹرانسپورٹیشن کی منصوبہ بندی اور مینجمنٹ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو نے اس مشن میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے سینٹر آف ایڈوانس ریسرچ ان الیکٹریفائیڈ ٹرانپورٹیشن (کیریٹ) کا قیام کیا ہے۔ کیریٹ کو سمارٹ انکیوبیشن سینٹر کے طور پر تسلیم کیا ہے اور اسمارٹ گرڈ فورم سے پلاٹنیم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ کیریٹ نے پیٹنٹ سے لے کر ہارڈویئر ٹریننگ اور 150 سے ذائدہ جرنلسز، کانفرنس، پیپرز اور کتابوں کے ابواب شائع کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ اے ایم یو گزٹ کے صد سالہ شمارے کا اجرا
ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یہ کتاب جنوب مشرقی ایشیا میں برقی ٹرانسپورٹیشن فریم ورک کے قیام کے خاطر ماحول تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے اس سے موصول ہوئیں جنہیں ڈاکٹر سعد عالم اور ڈاکٹر کرشنا مورتی نے اڈیٹ کیا۔
کتاب کا رسم اجرا تقریب میں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر پرویز مستجاب، چیئرپرسن شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر سلمان حمید، کیریٹ اے ایم یو ایڈوائزر پروفیسر ایم ایس جمیل اصغر، کریٹ انجینرنگ فیکلٹی ایڈوائزر پروفیسر رضوان خان، پروفیسر سعد عالم اور ڈاکٹر یاسر رفعت، کوآرڈینیٹر کیریٹ موجود تھے۔