ETV Bharat / bharat

نوکری کے بجائے انٹرپرینئرشپ ایک بہتر متبادل: اے ایم یو وائس چانسلر - اردو نیوز علی گڑھ

"نوکری کے بجائے انٹرپرینئرشپ ایک بہتر متبادل ہے، جس میں طلبہ اپنی تعلیم کے دوران حاصل ہونے والی مہارتوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کو بھی روزگار دینے والے بن سکتے ہیں۔" ان خیالات کا اظہار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیراہتمام 3 اکتوبر کو منعقدہ آن لائن بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

amu training and placement office organized online international corporate meet
نوکری کے بجائے انتریپرینئرشپ ایک بہتر متبادل: اے ایم یو وائس چانسلر
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 9:49 PM IST

آن لائن بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ کارپوریٹ میٹ کاروباری دنیا اور تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی طور سے مفید رابطے استوار کرنے کے لئے اہم ہے اور اے ایم یو کے طلبہ کو یہاں اپنی تعلیم شروع کرنے کے پہلے دن سے ہی ملازمت کے بازار کے لئے خود کو تیار کرنا چاہئے۔

دیکھیں ویڈیو

پروفیسر طارق منصور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کارپوریٹ کے آداب سیکھیں اور اپنے آپ کو کارپوریٹ دنیا کے لئے تیار کرنے کے لئے مناسب مہارت حاصل کریں۔

انہوں نے اے ایم یو کے سابق طلبہ کے ساتھ نیٹ ورکنگ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں ان کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔

اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر کے زیراہتمام تین اکتوبر کو آن لائن بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ منعقد کی گئی جس میں بین الاقوامی سطح کی کارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ اے ایم یو کے تقریباً 800 طلبہ نے شرکت کر پر طلبہ نے اپنے بہت سارے سوالات اور الجھنوں کو دور کیا۔

بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ میں حصہ لینے والے طلبہ اور رضا کاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کارپوریٹ میٹ میں حصہ لے کر بہت فائدہ ہوئے ہیں۔ ہمارے ذہن میں جو الجھنیں جو کارپوریٹ سے متعلق سوالات تھے ان کا جواب ملا۔ جس کے مطابق اب ہم اپنے آپ کو کارپوریٹ کی ملازمت کے مطابق تیار کر سکتے ہیں۔ کارپوریٹس کی دنیا میں کس طرح کی نوکریاں ہیں اور کس طرح کی ملازمت کی ضرورت ہوتی ہے، سب ہم کو معلوم چلا جس کے لئے ہم یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ دفتر کا شکر ادا کرتے ہیں۔

اے ایم یو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر کے (ٹی پی او) سعد حمید نے بتایا بین الاقوامی کارپیٹ میٹ کرانے کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ اور کارپوریٹ کے بیچ تعامل تھا۔ جس سے اے ایم یو میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو معلوم چلیں۔ کارپوریٹ میں کس طرح کی ملازمت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے مطابق طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی اپنے آپ کو تیار کریں۔

موجودہ وقت میں خاص کر کورونا وبا کے بعد اب کارپوریٹ میں کس طرح کی ملازمت کی ضرورت ہے جس کے مطابق طلبہ اپنے آپ کو تیار کرسکیں۔ آن لائن بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ کرانے کا مقصد یہی تھا جس میں تقریباً آٹھ سو سے زیادہ میں کے طلبہ کے ساتھ کئی بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔

آن لائن بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ کو منعقد کرانے میں تعاون کرنے والے رضا کاروں کو آج اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ دفتر میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ میٹ کے دوران کچھ کمپنیوں نے ہم کو انٹرنشپ اور نوکریاں فراہم کرنے کے بہترین مواقع بھی فراہم کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.