ETV Bharat / bharat

لکھیم پور تشدد معاملہ میں ملوث تمام ملزمین کو سزا موت دی جائے: اے ایم یو طلبہ - لکھیم پور

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے یونیورسٹی ڈک پوائنٹ سے باب صدی تک کینڈل مارچ نکال کر لکھیم پور تشدد معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ اجےکمار مشرا کو وزارت سے برطرف کرنے اور ان کے بیٹے آشیش کو پھانسی کا مطالبہ کیا۔

amu students protest
اے ایم یو طلبہ کا مظاہرہ
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 9:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے لکھیم پور میں کسانوں کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے خلاف ملک بھر میں ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے بھی کینڈل مارچ نکال کر احتجاج کیا اور اپنی ناراضگی درج کرائی۔

اے ایم یو طلبہ کا مظاہرہ

طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی سازش کے تحت لکھیم پور میں پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں کا قتل کیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے حکومت اب تشدد کے راستے پر چل کر کسانوں کی تحریک کو ختم کرنا چاہتی ہے، کیوں کہ دو روز قبل ہی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کا بیان سامنے آیا تھا کہ مجھے دو منٹ لگیں گے ان سب کو ہٹانے میں اور دو دن کے بعد ہی لکھیم پور واقعہ پیش آیا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

مزید پڑھیں: لکھیم پور واقعہ کے بعد سڑک پر اترے کسان، بی جے پی رہنما نے دیا استعفیٰ

احتجاج کے دوران طلبہ نے حکومت اور یوپی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ طلبہ کا کہنا ہے لکھیم پور میں پیش آیا واقعہ بربریت کا مظاہرہ ہے۔ جس کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا پرامن احتجاج کر رہے مظاہرین پر گاڑی چڑھانا، ان کی مجرمانہ ذہنیت کا نتیجہ ہے۔ ملک میں جمہوریت ہے اور جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔

طلبہ نے کہا کہ لکھیم پور میں پیش آئے واقعے کے ذمہ دار ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہیں۔

طلبہ نے احتجاج کے دوران مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کے بیٹے اشیش کو سزا موت نہیں دی جاتی یہ احتجاج جاری رہے گا۔

طلبہ نے کہا یہ کینڈل مارچ کسانوں کی حمایت ہے اور اے ایم یو طلبہ کی جانب سے لکھیم پور میں پیش آئے واقعے کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار ہے۔ اے ایم یو طلبہ ہمیشہ سے ظلم و زیادتی کے خلاف ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے صرف معاوضہ اور سرکاری نوکری سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس میں ملوث تمام مجرمین کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.