ETV Bharat / bharat

Protest Against Firing in AMU: اے ایم یو کے آرٹ فیکلٹی میں فائرنگ سے ناراض طلبہ کا احتجاج - اے ایم یو میں طلبہ کا احتجاج

گذشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں تین مرتبہ مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی، جس میں کل چار افراد زخمی ہوئے، جن کا علاج اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں چل رہا ہے۔ آج درجنوں طلبا نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest Against Firing In AMU

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 7, 2022, 9:38 PM IST

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گذشتہ کچھ روز سے طلبہ کے ساتھ نقب زنی اور فائرنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں اور ان معاملات کو روکنے میں اے ایم یو انتظامیہ ناکام ثابت ہورہی ہے۔ گذشتہ روز یونیورسٹی کے آرٹ فیکلٹی میں کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل ایک طالب علم نے بتایا کہ گذشتہ روز امتحان کے دوران آرٹ فیکلٹی پر باہر کے چند نامعلوم افراد نے ایک طالب علم پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کس نے یونیورسٹی کیمپس میں بندوق کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دی؟ یونیورسٹی انتظامیہ ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمارے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور اگر ایسا ہی رہا تو کیمپس میں طلبہ کی حفاظت کی ذمہ داری کون لے گا ؟AMU students protest against firing in campus

اے ایم یو کے آرٹ فیکلٹی میں فائرنگ سے ناراض طلبہ نے احتجاج کیا

یونیورسٹی پراکٹر کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ تاہم گذشتہ روز طالب علم کو اغوا کرنے اور فائرنگ کے خلاف آج تقریباً دو درجن طلباء نے باب سید گیٹ پر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا گذشتہ روز ایک طالب علم کو کچھ لوگوں نے اغوا کر لیا۔ اسی دوران فائرنگ بھی ہوئی اور ایک کاشف نام کا ایک طالب علم زخمی بھی ہوا۔ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، جو بھی اس معاملے میں قصور وار ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:

Woman Robbed at Gunpoint in AMU Campus: اے ایم یو کیمپس میں بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ لوٹ مار

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں تین مرتبہ مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں کل چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں چل رہا ہے۔ فائرنگ کرنے والے کون تھے، ان کیا مقصد تھا اور کون لوگ زخمی ہیں، فی الحال یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وضاحت پیش نہیں کی گئی، ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کے بنیاد پر چھان بین کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.