ETV Bharat / bharat

AMU Honorary Degree: اے ایم یو نے سعودی ولی عہد کو اعزازی ڈگری دینے کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی - سعودی کے ولی عہد کو اے ایم یو کی اعزازی ڈگری دینے کی خبر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University نے 1955 میں سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبدالعزیز آل سعود، 1958 میں مغربی جرمنی کے سابق چانسلر لڈونگ ایرہارڈ، 1960 میں مصر کے سابق صدر جمال عدالناصر، 1952 میں سابق امریکی خاتون اول ایلینور روز ویلٹ اور 1983 میں مالدیپ کے سابق صدر عبدالقیوم کو اعزازی ڈگری AMU Honorary Degree سے نوازا۔

AMU seeks Centre's nod to confer honorary degree on Saudi's crown prince
اے ایم یو نے سعودی ولی عہد کو اعزازی ڈگری دینے کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 9:02 PM IST

Updated : Jul 13, 2022, 9:57 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University نے 10 جولائی کو مرکزی حکومت سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کے عالمی معاملات میں مثالی خدمات اور شراکت کے پیش نظر ڈاکٹر آف لیٹریچر (D.Litt)کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری طلب کی۔ دراصل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے گزشتہ برس ستمبر میں یہ تجویز وزارت خارجہ کو بھیجی تھی جس کے بعد وزارت کو ان تمام غیر ملکی معززین کی فہرست بھیجنے کی ہدایت کی گئی تھی جنہیں یونیورسٹی نے 1875 میں اپنے قیام کے بعد سے اعزازی ڈگریاں AMU Honorary Degree دی ہیں اور اکتوبر 2021 میں فوری طور پر اس فہرست کو بھیج دیا گیا تھا۔

سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد

یونیورسٹی نے 10 جولائی 2022 کو ایک بار پھر وزارت خارجہ سے اپنی تجویز کے بارے میں منظوری طلب کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ممبر انچارج پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے وزارت خارجہ سے عالمی معاملات میں اہم کرادار ادا کرنے پر سعودی عرب کے ولی عہد کو ڈاکٹر آف لیٹریچر (D.Litt) کی اعزازی ڈگری دینے کی اجازت طلب کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2020 میں اے ایم یو نے صد سالہ تقریبات کا انعقاد کیا تھا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ تقریب میں شرکت کے دوران پی ایم مودی نے اے ایم یو کی تعریف کی اور اسلامی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے میں یونیورسٹی کے کردار اہم قرار دیا تھا۔

سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا کہ اے ایم یو ہمیشہ سے بیرونی ممالک کے اہم شخصیات کو اعزازی ڈگری دیتی رہی ہے۔ گزشتہ برس ستمبر میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو اجازت کے لیے ایک تجویز پیش کی گئی تھی جس کا یونیورسٹی کو انتظار ہے۔ جیسے ہی یونیورسٹی کو اس کی اجازت مل جائے گی تو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو ڈی لٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا

یہ بھی پڑھیں: AMU Students protest: مسلمانوں کے تئیں پھیلائی جا رہی نفرت کے خلاف اے ایم یو میں احتجاج

واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے 1955 میں سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبدالعزیز آل سعود، 1958 میں مغربی جرمنی کے سابق چانسلر لڈونگ ایرہارڈ، 1960 میں مصر کے سابق صدر جمال عدالناصر، 1952 میں سابق امریکی خاتون اول ایلینور روزویلٹ، 1983 میں مالدیپ کے عبدالقیوم، 2005 میں ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر غلام علی مشہد محمد علی حداد کو اعزازی ڈگری سے نوازا، اس کے علاوہ جاپانی ماہر طبیعیات اور نوبل انعام یافتہ پروفیسر تاکاکی کاجیتا کو دلائی لامہ کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے 2016 میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔

Last Updated : Jul 13, 2022, 9:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.