جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ہدف کے مطابق اب تک 1000 ٹرائل پورے کئے ہیں۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں گزشتہ برس 18 نومبر2020 سے کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک شروع کی گئی تھی اور دوسری خوراک گزشتہ برس 18 دسمبر2020 سے جو آج یعنی 4 جنوری2021 کو مکمل کر لی گئی۔
اب تک جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ہدف کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کے 1000 ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں۔
کورونا ویکسین کے ٹرائل انچارج پروفیسر محمد شمیم نے بتایا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اے ایم یو میں 18 نومبر 2020 سے کوویکسین(COVAXIN)کا ٹرائل شروع ہوا تھا ۔
انھوں نے کہا کہ ریکارڈ ٹائم میں ہم لوگوں نے پہلی خوراک مکمل کرلی اور دوسری خوراک 18 دسمبر 2020 سے شروع کی گئی جو آج مکمل ہوگئی۔
پروفیسر محمد شمیم نے مزید بتایا ملک میں سب سے پہلے ہم لوگوں نے دوسری خوراک مکمل کی ہے۔
- مزید پڑھیں:جے این میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات بحال.
ڈیٹا ہمارا الیکٹرانک ٹرانسفر ہو جاتا ہے آی سی ایم آر کو اور حکومت کو اس کا نتیجہ ہمیں نہیں معلوم کیا آیا ہے اس کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہے۔
کورونا کا علاج ویکسین ہے اس لیے جتنا جلدی ویکسین آجائے اور لوگ اس کو لگوائیں گے اتنی ہی جلدی اس بیماری سے نجات ملے گی۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہزار ہدف تھا جو ہم نے ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 25000 لوگوں کا ہندوستان میں ہدف تھا جس میں ہمیں 1000 ملا تھا وہ پورا کیا گیا ہے اور پورے ہندوستان میں 25000 لوگوں کا جو ہدف تھا جو میرے خیال سے ایک دو روز میں پورا ہو جائے گا۔