علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فائن آرٹس شعبہ کے زیر انتظام 'معین الدین احمد آرٹ گیلری' میں منعقدہ چھہ روزہ سالانہ آرٹس نمائش کے اختتام پر فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ واضح رہے کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس کے زیر اہتمام چھ روزہ 'سالانہ آرٹ نمائش 2022' کا افتتاح وائس چانسلر کی اہلیہ ڈاکٹر حمیدہ طارق نے معین الدین آرٹس گیلری میں کیا، جہاں تقریبا 120 مختلف موضوعات پر طلبہ و طالبات کے ذریعے بنائی گئی پینٹنگ کی نمائش کی گئی، جس کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ AMU annual art exhibition winners felicitated
![اے ایم یو سالانہ آرٹ نمائش کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-annual-arts-exhibition-winners-falicitated-02-7206466_20092022110809_2009f_1663652289_57.jpg)
شعبہ فائن آرٹس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی یامینی بگھیل، فرحین، ادیبہ نظامی اور راشی شرما کو ان کی بہترین پینٹنگس کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر محمد گلریز (پرو وائس چانسر) اور مہان اعزازی پروفیسر نعیمہ خاتون (پرنسپل، ویمنس کالج) نے ایوارڈ اور سرٹیفیکٹ فاتحین کو پیش کئے۔ جیوری کے رکن اور مہمان اعزازی پروفیسر صدر عالم (سابق ڈین، فیکلٹی آف فائن آرٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے نمائش میں شامل فن پاروں کو سراہا۔
![اے ایم یو سالانہ آرٹ نمائش کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-annual-arts-exhibition-winners-falicitated-02-7206466_20092022110809_2009f_1663652289_126.jpg)
مزید پڑھیں:۔ سرینگر میں دو روزہ فائن آرٹ نمائش شروع
طلبہ کی دلکش فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ اس طرح کی نمائش نوجوان فنکاروں کے لیے اعتماد سازی کا ذریعہ ہوتی ہیں اور کیریئر کی تعمیر کے لیے درپیش چیلنجز کا اندازہ لگانے میں انہیں مدد ملتی ہے۔ پروفیسر نعیمہ خاتون نے نمائش میں طالبات کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں اور اس میدان میں نمایاں مقام حاصل کر لیں۔ پروفیسر بدر جہاں (صدر شعبہ فائن آرٹس اور کوآرڈینیٹر معین الدین آرٹ گیلری) نے کہا کہ آرٹ گیلری میں جو فن پارے دکھائے گئے وہ مختلف میڈیم، اسٹائل اور طلباء کے تجربات کا نتیجہ ہیں۔