ETV Bharat / bharat

امت شاہ آج جموں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے - امت شاہ آج جموں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں میں کئی وفود سے ملاقات کریں گے اور نگروٹہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں کے کیمپس میں ایک کثیر الشعبہ تحقیقی مرکز کو بھی وقف کریں گے۔

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Oct 24, 2021, 11:06 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں و کشمیر کے اپنے تین روزہ دورے پر جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

امت شاہ یہاں کئی وفود سے ملاقات کریں گے اور نگروٹہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں کے کیمپس میں ایک کثیر الشعبہ تحقیقی مرکز کو بھی وقف کریں گے۔

خیال رہے مرکزی وزیر ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر سری نگر پہنچے تھے۔

مرکزی وزیر کے جموں پہنچنے سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سرینگر: امت شاہ نے ہلاک شدہ انسپکٹر پرویز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی

اس سے قبل جلسے کا مقام خراب موسم کے پیش نظر تبدیل کیا گیا تھا ، لیکن اتوار کی صبح ایک افسر نے کہا کہ پنڈال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور امت شاہ بھگوتی نگر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد امت شاہ کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.