ETV Bharat / bharat

Amit Shah visit Baramulla امت شاہ آج بارہمولہ کا دورہ کریں گے - امت شاہ کا بارہمولہ میں عوامی جلسے سے خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج بارہمولہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں کشمیر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔Amit Shah visit Baramulla

امت شاہ آج بارہمولہ کا دورہ کریں گے
امت شاہ آج بارہمولہ کا دورہ کریں گے
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 9:00 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اج وزیر داخلہ امت شاہ عوامی ریلی کو خطاب کریں گے۔ وزیر داخلہ جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں اور اس سلسلے میں آج وہ بارہمولہ کے شوکت علی اسٹیڈیم میں ایک میگا ریلی کو خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں بارہمولہ کے مختلف مقامات پر جموں کشمیر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا آئے۔Amit Shah visit Baramulla

امت شاہ آج بارہمولہ کا دورہ کریں گے

واضح رہے کہ گزشتہ کل وزیر داخلہ نے جموں صوبے کے ضلع راجوری میں ایک جلسہ سے امت شاہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران دفعہ 370 ہٹائے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 'اس اقدام سے جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے دروازے کھل گئے۔' انہوں نے کہا کہ 'تین خاندانوں نے جموں و کشمیر پر 70 سالوں تک حکومت کی۔ تینوں خاندان نے جمہوریت کو اپنے خاندان تک ہی محدود رکھا۔ انہوں نے آگے کہا کہ 'آج پی ایم مودی پورے جموں و کشمیر کے 27 لاکھ خاندانوں کو پانچ لاکھ تک صحت کا پورا خرچہ اٹھا رہے ہیں، ان تین خاندانوں نے 70 سالوں میں کیا دیا؟

مزید پڑھیں:۔ Amit shah Arrives Srinagar وزیر داخلہ امت شاہ سرینگر پہنچے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کی صبح کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی تھے۔ اس کے بعد امت شاہ راجوری پہنچے۔ جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجوری میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.