ETV Bharat / bharat

Amit Shah to chair internal security meet امت شاہ سورج کنڈ میں داخلی سلامتی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کے روز ہریانہ کے سورج کنڈ میں ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے 'چنتن شیویر' کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس کا مقصد وزیر اعظم کے یوم آزادی کے خطاب میں اعلان کردہ 'ویژن- 2047' اور 'پنچ پرن' کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان تیار کرنا ہے۔Amit Shah to Chair Internal Meet

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 4:01 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کے روز ہریانہ کے سورج کنڈ میں ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے 'چنتن شیویر' کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔Amit Shah to chair internal security meet

تمام ریاستوں کے وزرائے داخلہ اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیفٹیننٹ گورنر اور ایڈمنسٹریٹرز کو دو روزہ جائزہ اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ریاستی داخلہ سکریٹری، پولس کے ڈائریکٹر جنرل اور مرکزی مسلح پولس فورس اور مرکزی پولس تنظیموں کے ڈائریکٹر جنرل بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس کا مقصد وزیر اعظم کے یوم آزادی کے خطاب میں اعلان کردہ 'ویژن- 2047' اور 'پنچ پرن' کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان تیار کرنا ہے۔ سائبر کرائم منیجمنٹ کے لیے ایکو سسٹم کی ترقی، پولس فورس کی تجدید کاری، فوجداری نظام انصاف میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال، زمینی سرحدوں کا نظم اور ساحلی سلامتی اور دیگر داخلی سلامتی کے مسائل پر وزرائے داخلہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ '2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان' کا ہدف حاصل کرنے کے لیے خواتین کی قوت کا کردار اہم ہے اور اجلاس میں ملک کے اندر خواتین کی حفاظت اور ان کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ اجلاس کا مقصد مذکورہ شعبوں میں قومی پالیسی سازی اور بہتر منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کو آسان بنانا بھی ہے۔

'چنتن شیویر' میں چھ نشستوں میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کے پہلے دن ہوم گارڈ، سول ڈیفنس، فائر پروٹیکشن اور اینمی پراپرٹی جیسے بہت سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسرے دن سائبر سکیورٹی، منشیات کی اسمگلنگ، خواتین کی حفاظت اور بارڈر مینجمنٹ جیسے دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarati New Year مودی اور شاہ نے گجراتی نئے سال کی مبارکباد دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.