کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور مذہبی رہنما آچاریہ پرمود کرشنم نے ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں اپنے نجی کام سے مرادآباد آیاہوں، یہ میرا کوئی سیاسی دورہ نہیں ہے، انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جھوٹ کا پلندہ ہے، بی جے پی حکومت نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرینکا گاندھی کا 40 فیصدی خواتین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت اہم ہے۔ یہ فیصلہ ملک کی سیاست کو بدل کر رکھ دے گی۔ پرینکا گاندھی کی یہ خواہش ہے کہ کسانوں کا قرض معاف ہونا چاہئے، بے روزگاروں کو روزگار ملنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:۔ بی جے پی حکومت ہرمحاذ پر ناکام: آچاریہ پرمود کرشنم
انہوں نے کہا کہ امت شاہ جی ہو یا یوگی جی، اب ان کا بخار اتر چکا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ملک کی عوام اب انہیں ووٹ دے گی۔ سال 2022 میں بی جے پی کو اپنی سرکار بنانے کا خیال ہے لیکن جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں ماونواز اور کشمیر میں عسکریت پسندی کو روکنے کے لئے حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے، امت شاہ جی کو سیاسی بیان دینے کے بجائے کشمیر کے حالات کو درست کرنے اور وہاں کے مسائل کو حل کرنے پر غور کرنا چاہئے۔