ETV Bharat / bharat

پولیس کو انصاف پسندی کے ساتھ اقدامات کرنا چاہیے: شاہ - پولیس پر امت شاہ کا بیان

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے موجودہ حالات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس کو انصاف پسندی کے ساتھ اقدامات کرنا چاہیے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 10:57 PM IST

جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈین پولس سروس کے 72 ویں بیچ کے پروبیشنری افسران سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن ہے کہ جب اس مشینری کو آج کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے گی تب ہی اس نظام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

تربیت میں ہی مسائل کو دور کرنے کا بیج بویا جانا چاہیے تاکہ فرد کو زیادہ سے زیادہ ذمہ دار بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کام کرنے کے انداز اور پوری شخصیت کو تبدیل کرنے کا کام کرتی ہے اور اگر یہ تربیت صحیح طور پر کی جائے تو یہ زندگی بھر اچھے نتائج دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کڑواہٹ مٹھاس میں تبدیل: ممتا بنرجی کا وزیراعظم کو آم کا تحفہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس پر بے عملی اور غیر ذمہ دار ہونے کے الزامات ہیں۔ لہذا ، پولیس کو ان سے گریز کرنا چاہیے اور ایک سیدھے راستے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا مطلب یہ ہے کہ فطری صورتحال اور قانون کو سمجھنے کے بعد پولیس کو ضروری اور صحیح اقدامات اٹھانا چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.