ETV Bharat / bharat

Amit Shah's Rally In Rajouri ویشنو دیوی مندر پہنچے امت شاہ

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 7:24 AM IST

Updated : Oct 4, 2022, 10:41 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں، اس دوران وہ راجوری اور بارہ مولہ میں پہاڑی طبقے کی آبادی سے خطاب کریں گے۔Amit Shah's Rally In Rajouri

راجوری میں امت شاہ کی ریلی آج
راجوری میں امت شاہ کی ریلی آج

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ چکے ہیں۔ وزیر داخلہ آج جموں کے ضلع راجوری میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کریں گے اور وہ ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی۔ وزیر داخلہ کے جموں دورے کے پیش نظر پورے صوبے میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کی شام جموں پہنچے۔ امت شاہ جموں و کشمیر میں تین دن قیام کریں گے اور اج راجوری اور بارہمولہ میں دو میگا ریلیوں سے خطاب کریں گے جبکہ امکان ہے کہ وہ سرینگر میں بھی ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کر سکتے ہیں۔ Amit Shah's Rally In Rajouri

منگل کی صبح امت شاہ نے تریکوٹہ پہاڑیوں پر واقع ویشنو دیوی مندر کا دورہ کیا اور رام نوامی کے موقع پر شاہ اس مندر میں خصوصی پوجا کی۔ ویشنو دیوی مندر میں پوجا کرنے کے بعد امت شاہ سرحدی ضلع راجوری جائیں گے، جہاں وہ ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

راجوری میں امت شاہ کی ریلی آج

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ریلی کے دوران وزیر داخلہ راجوری کی پہاڑی آبادی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجوری سے وہ واپس جموں آئے گے، جہاں وہ کنونشن سنٹر میں بی جے پی رہنماوں کے ایک منتخب گروپ سے ملاقات کریں گے۔ وہ کچھ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی کریں گے اور کچھ نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ امت شاہ منگل کی شام سرینگر پہنچھے گے۔ ذرائع نے بتایا کہ 5 اکتوبر کو وہ بارہمولہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Amit Shah arrives at Jammu Airport وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے پر جموں پہنچے، ائر پورٹ پر شاندار استقبال

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سرینگر میں ممکنہ طور پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج، سیکورٹی فورس کے عہدیداروں، وزارت داخلہ کے عہدیداروں اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وزیر داخلہ کشمیر میں ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے کچھ خاندانوں سے بھی مل سکتے ہیں۔

دریں اثنا جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ شاہراہوں اور اہم مقامات پر رات کی گشت اور چوکیوں کو بڑھا دیا گیا ہے۔ امت شاہ کے دورے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے سرینگر شہر کو ڈرون کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 4, 2022, 10:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.