ETV Bharat / bharat

'میڈ اِن انڈیا' ویکسین خود انحصار بھارت کی عکاس: امیت شاہ

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 6:49 PM IST

آج سے پورے بھارت میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہوچکی ہے۔ پہلے دن ملک بھر میں تین سو سے زائد مقامات پر طبی عملے اور کارکنان کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

Amit Shah
میت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کورونا وائرس کی دیسی ویکسین کو غیر معمولی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میڈ ان انڈیا' ویکسین خود انحصار بھارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ہفتہ کے روز ملک بھر میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیے جانے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ "آج ملک ایک تاریخی لمحے کا گواہ بن رہا ہے۔ بھارت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کورونا کے خلاف لڑائی میں ایک اہم مرحلے کو پار کرلیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھارت کے سائنس دانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ہماری قیادت کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے"۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا پر انسانوں کی فتح میں ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "بھارت ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے انسانیت کے خلاف پیدا ہونے والے سب سے بڑے بحران سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "اس بے مثال کامیابی پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ یہ دنیا کے منظر نامے پر ایک نئے خود انحصار بھارت کا ظہور ہے۔ تمام سائنسدانوں کو بہت مبارکباد"۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: امت شاہ نے ارون جیٹیلی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

دیسی ویکسین کو خود انحصار بھارت کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ " یہ 'میڈ اِن انڈیا' ویکسین خود انحصار بھارت کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس تاریخی دن پر میں اپنے تمام کورونا سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں'۔

آج سے بھارت میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہوچکی ہے۔ پہلے دن ملک بھر میں تین سو سے زائد مقامات پرمتعدد لوگوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.