ETV Bharat / bharat

Fit India Freedom bike Rally فٹ انڈیا موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی

آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت امت شاہ نے جمعہ کو یہاں 'فٹ انڈیا فریڈم رائڈر موٹر سائیکل' ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ موٹر سائیکل سوار چھ بین الاقوامی سرحدوں سمیت 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 250 سے زیادہ اضلاع کا سفر کریں گے اور 75 دنوں میں 18000 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کریں گے، ملک کے 75 اہم مقامات پر آزادی کے امرت مہوتسو کے بارے میں بتائیں گے اور24 نومبر کو دارالحکومت پہنچیں گے۔Fit India Freedom bike Rally

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 4:05 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو یہاں 'فٹ انڈیا فریڈم رائڈر موٹر سائیکل' ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقد کی گئی اس ریلی میں 75 موٹرسائیکلوں پر مجموعی طور پر 120 لوگ جن میں 10 خواتین بھی شامل ہیں، ملک کے 75 دن کے دورے پر نکلے ہیں۔

یہ موٹر سائیکل سوار چھ بین الاقوامی سرحدوں سمیت 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 250 سے زیادہ اضلاع کا سفر کریں گے اور 75 دنوں میں 18000 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کریں گے، ملک کے 75 اہم مقامات پر آزادی کے امرت مہوتسو کے بارے میں بتائیں گے اور24 نومبر کو دارالحکومت پہنچیں گے۔

شاہ نے کہا کہ اس ریلی میں شرکت کرنے والوں کی کوششیں قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور آزادی کے امرت مہوتسو کے مقاصد کو لوگوں تک پہنچانے میں یقینی طور پر کامیاب ثابت ہوں گی۔ یہ یاترا ملک کے نوجوانوں تک فٹ انڈیا کا پیغام لے جانے میں بھی کامیاب ہوگی۔ فریڈم موٹر رائڈرز تنوع میں اتحاد کا پیغام لے کر جائیں گے اور نوجوانوں کے ساتھ اس ریاست یا شہر میں چھوٹی بائیک ریلیاں نکال کر ان کے ساتھ جڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاترا گمنام شہداء کی لازوال داستان کو زندہ کرے گی اور نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہی وزیر اعظم نے غلامی کی علامت کا نام تبدیل کرکے کرتیو پتھ کا افتتاح کیا تھا۔ یہ یاترا ہر شہری کے ذہن میں فرض شناسی کا شعور بھی پیدا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah Security Breach امیت شاہ کی سیکورٹی میں لاپرواہی، ملزم گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.