ETV Bharat / bharat

Amit Shah On Naga Political Problem امت شاہ نے ناگا سیاسی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی - امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد انتخابات کے بعد ناگالینڈ میں حکومت بنائے گی اور ریاست کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 5:20 PM IST

کوہیما: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کوہیما میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ناگا سیاسی مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ امت شاہ نے مون ٹاؤن کے مقامی میدان میں بی جے پی اور نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) کی انتخابی مہم چلانے والی ایک ریلی سے خطاب کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ناگا امن مذاکرات کو تیزی سے کامیابی کے عروج پر لے جائے گی۔ ایسٹرن ناگالینڈ پیپلز آرگنائزیشن کی طرف سے علیحدہ ریاست کے مطالبے پر امت شاہ نے کہا کہ ان کا مطالبہ درست ہے اور مرکز ان کے مسائل پر بات کر رہا ہے۔ امت شاہ نے ناگاوں کو یقین دلایا کہ ناگالینڈ کے وزیر اعلی نیفیو ریو کی قیادت میں ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی جو اسمبلی انتخابات کے بعد ان مسائل کو حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد انتخابات کے بعد ناگالینڈ میں حکومت بنائے گی اور ریاست کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی-این ڈی پی پی حکومت اضافی بجٹ مختص، کونسل کو زیادہ طاقت، مساوی ترقی جیسے ضروری مسائل پر کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی خطہ میں امن اور ترقی کی شروعات کی ہے اور بی جے پی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کو درپیش بہت سے مسائل جیسے برو، ریانگ مسئلہ، کاربی آنگ لونگ معاہدہ اور دہائیوں پرانے بوڈو مسئلہ کو حل کیا ہے۔ امت شاہ نے یقین دلایا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ مل کرناگا مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس پارٹی دوربین سے بھی نظر نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah تعزیرات ہند، ضابطہ فوجداری آئین کی روح کے مطابق بنایا جائے گا، امت شاہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.