مغربی بنگال West Bengal کے ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 لوگوں کی موت پر وزیر داخلہ امت شاہ نے غم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:۔ Road Accident in Ganderbal: سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی موت
گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ وہ اس غم سے جلد از جلد نکل سکیں'۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'مغربی بنگال کی حکومت نے روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کی کوشش نہیں کی ہے۔ روڈ سیفٹی کی عدم دلچسپی کے سبب اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں'۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔