مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پڈوچیری کے کرائیل میں آج ایک عوامی جلسے کے دوران ریاست میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ شاہ نے کہا کہ وہ یہاں شیو کے مندر کے سامنے جھک کر اپنی بات شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاکوی سبرامنیم بھارتی اور سری اروندو نے بھی روحانی سفر کا آغاز پڈوچیری ہی سے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے 114 سے زیادہ اسکیمیں ارسال کیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نارائن سامی کی حکومت نے سیاسی خود غرضی کی وجہ سے مرکز کے منصوبوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔ شاہ نے کہا کہ ایک بار عوام نے بی جے پی کو موقع دیا تو پڈوچیری کو بھارت کا زیور بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق شاہ تمل ناڈو میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔