ETV Bharat / bharat

Udhampur Blast ادھم پور بس دھماکہ کے بعد پونچھ پولیس نے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی اپیل کی - دھماکہ خیز مواد کے بارے میں آگاہ

پونچھ پولیس نے بس اسٹینڈ کے قریب دکانداروں سے ملاقات کر کے بموں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈرائیورز سے کہا گیا کہ وہ بس میں موجود لاوارث بیگ یا دیگر اشیا کو سنجیدگی سے لیں۔ فوری طور پر فاصلہ برقرار رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں۔ Poonch Police Aware Drivers

Poonch Police Aware Drivers
ادھم پور بس دھماکہ کے بعد پونچھ پولیس نے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی اپیل کی
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 5:06 PM IST

پونچھ: ادھم پور بم دھماکہ کے بعد پونچھ پولیس پوری طرح سے مستعد ہو گئی ہے۔ پولیس نے بس اسٹینڈ کے قریب دکانداروں سے ملاقات کر کے بموں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کے بارے میں آگاہ کیا اور علاقے میں چیکنگ مہم جاری رکھی۔ ساتھ ہی بس اسٹینڈ کے قریب پیدل چلنے والوں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے مشکوک افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سامان بھی چیک کیا گیا۔

ادھم پور بس دھماکہ کے بعد پونچھ پولیس نے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی اپیل کی

اس کے علاوہ پولیس نے ضلع کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی لاوارث چیز کو چھونے کے بجائے قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دیں اور اسی طرح مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ ہم سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Blast In Bus ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی

وہیں بس اسٹینڈ پونچھ میں پولیس افسران کی جانب سے ڈرائیورز سے کہا گیا کہ وہ بس میں موجود لاوارث بیگ یا دیگر اشیاء کو سنجیدگی سے لیں، فوری طور پر فاصلہ برقرار رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں۔ اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی اور سخت ہدایات دی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.