ETV Bharat / bharat

لکھنؤ: حاملہ خاتون کو لے جانے والی ایمبولینس میں لگی آگ، خاتون ہلاک - ایمبولینس کی آگ مزید بڑھ گئی

یوپی کے سیتا پور میں ایک ایمبولینس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایمبولینس میں زبردست دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے بعد راہگیروں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ایمبولینس حاملہ خاتون کو محمود آباد سی ایچ سی لے کر جارہی تھی۔ افرادِ خاندان اور دیگر افراد نے کسی طرح حاملہ خاتون سمیت ڈرائیور اور ہیلپر کو جلتی ایمبولینس سے باہر کھینچ لیا۔ تاہم حادثے میں حاملہ خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

لکھنؤ حاملہ خاتون کو لے جانے والی ایمبولینس میں لگی آگ، خاتون ہلاک

author img

By

Published : May 2, 2021, 12:02 PM IST

تفصیلات کے مطابق اِٹینجا کی رہائشی 65 سالہ شہناز نامی خاتون بہرائچ میں چلڈرن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسر کے عہدے سے سبکدوش ہوئی تھی اور اپنے بھانجے ندیم کے ساتھ بہرائچ میں رہائش پذیر تھی۔ بیماری کے سبب ان کا علاج چل رہا تھا۔ ہفتے کے روز ایک ایمبولینس کی مدد سے شہناز کو اس کا بھانجہ ندیم اور دیگر رشتہ دار اسے علاج کے لئے لکھنؤ لے جارہے تھے۔

لکھنؤ: حاملہ خاتون کو لے جانے والی ایمبولینس میں لگی آگ، خاتون ہلاک

ایمبولینس جب سیتا پور ضلع کے محمود آباد کوتوالی کے علاقے میں محمود آباد- گوڈیچا روڈ پر واقع گڈرین پوروا گاؤں کے قریب پہونچی، ایمبولینس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جب کہ اس کا اگلا حصہ کھائی میں چلا گیا۔ ایمبولینس سے دھواں نکلتا ہوا دیکھ کر اہل خانہ جلدی سے نیچے اترگئے اور شہناز کو بھی ایمبولینس سے نیچے اتارا۔

اسی دوران ایمبولینس کی آگ مزید بڑھ گئی۔ ایمبولینس کے پیچھے پیچھے شہناز کے اہل خانہ جس کار میں سفر کررہے تھے، شہناز کو اسی کار میں منتقل کردیا گیا۔ لیکن اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔ گھر والے اسے لے کر اپنے گھر کے لئے روانہ ہوگئے۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم ایمبولینس میں آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہونچی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر اہلکاروں کو تقریباً آدھا گھنٹہ مشقت کرنی پڑی۔

محمود آباد کوتوال انیل پانڈے نے بتایا کہ ایمبولینس میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ موقع پر فائر بریگیڈ کو بھیج کر آگ پر قابو پالیا گیا۔ جانکاری کے مطابق معلوم ہوا کہ ایمبولینس میں سفر کررہے افراد آگ لگنے سے پہلے ہی اتر چکے ہیں۔ جب کہ ایمبولینس میں جل کر کوئی موت نہیں ہوئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Sitapur news
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.