امت شاہ نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے کہا،’بابا امرناتھ کی مقدس گپھا کے پاس بادل پھٹنے کی بابت میں نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سے بات کرکے معلومات لی ہے۔ راحت کاموں اور صورتحال کے جائزہ کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں وہاں بھیجی جارہی ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں:کشتواڑ سانحہ: ڈی آئی جی کی پریس کانفرنس
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر میں واقع مقدس امرناتھ گپھا کے پاس آج اچانک بادل پھٹنے کا حادثہ ہوا۔ حالانکہ اس حادثے میں ابھی تک کسی طرح کے جان ومال کے نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ جب کہ سالانہ امرناتھ یاترا کو پہلے ہی رد کیا جاچکا ہے۔
یو این آئی