ETV Bharat / bharat

Amaravati Farmers Meets Rahul Gandhi کسانوں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی، اپنی تحریک کے لیے حمایت مانگی - آندھرا پردیش کے امراوتی

امراوتی خطہ کے کسانوں نے منگل کے روز کرنول ضلع میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران وائناڈ کے ایم پی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور اپنی تحریک کے لئے حمایت مانگی۔ یہ لوگ وائی ایس آر سی پی حکومت کی طرف سے تین راجدھانی شہر بنانے اور ورکنگ کیپیٹل سے وشاکھاپٹنم میں منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں۔Amaravati Farmers Meets Rahul Gandhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 10:36 PM IST

کرنول: آندھرا پردیش کے امراوتی خطہ کے کسانوں نے منگل کے روز کرنول ضلع میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران وائناڈ کے ایم پی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور اپنی تحریک کے لئے حمایت مانگی گاندھی سے ملاقات کرنے والے کسانوں کی 33,000 ایکڑ سے زیادہ زمین ریاستی دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لیے حاصل کی گئی ہے۔Amaravati Farmers Meets Rahul Gandhi

امراوتی خطہ کے کسانوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان گزشتہ دو سال سے جگن موہن ریڈی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ لوگ وائی ایس آر سی پی حکومت کی طرف سے تین راجدھانی شہر بنانے اور ورکنگ کیپیٹل سے وشاکھاپٹنم میں منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کسانوں نے گاندھی سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ان کی تحریک کی حمایت کریں۔

کسانوں نے راہل گاندھی کو ایک میمورنڈم سونپا اور ان سے تعاون مانگا۔ امراوتی خطہ کے کسانوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کانگریس لیڈر کو ریاستی حکومت کی ورکنگ کیپٹل کو وشاکھاپٹنم میحں منتقل کرنے کی تجویز سے آگاہ کیا۔

کسانوں نے کہا، راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کی واحد دارالحکومت کے طور پر امراوتی کو اپنی حمایت فراہم کی۔'

راہل نے ایک ٹویٹ میں کہا، 'آندھرا کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی، ان کے خدشات کو دور کیا۔ جہاں کچھ کسان امراوتی کی ترقی کے لیے الاٹ کی گئی اپنی زمین کے لیے مناسب معاوضے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں دوسرے بے گھر کسانوں کی بازآبادکاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اے پی میں داخل، شانداراستقبال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.