ETV Bharat / bharat

Almond Production on Decline in Pulwama پلوامہ میں بادام کی کاشت دن بدن کم کیوں ہوتی جارہی ہے؟ - پلوامہ میں بادام کی کاشت دن بدن کم کیوں

ضلع پلوامہ میں کئی سو کنال اراضی پر بادام کی کاشت کی جاتی تھی لیکن اب اس کی کاشت دن بدن کم ہو رہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے پائیر، چندگام، گوسو، نیوہ وغیرہ علاقوں میں بادام کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی تھی لیکن اب ان علاقوں میں بادام کے درختوں کو کاٹ کر لوگ دوسرے متبادل میوہ اگانے لگے ہیں۔Almond Production on Decline in Pulwama

پلوامہ میں بادام کی کاشت دن بدن کم کیوں ہوتی جارہی ہے؟

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 3:24 PM IST

Updated : Sep 25, 2022, 4:47 PM IST

پلوامہ: وادی کشمیر ذائقہ دار میووں کے لئے ملک بھر میں مشہور ہے، جہاں وادی میں کئی اقسام کے رسیلے میوے اگائے جاتے ہیں وہیں وادی کے مختلف اضلاع میں خشک میوہ جات بھی اگائے جاتے ہیں۔ ان ذائقہ دار میووں کو ملک بھر میں فروخت کیا جاتا ہے۔ ان میوہ جات میں بادام اور اخروٹ قابل ذکر ہے، جن کو ملک بھر میں فروخت کیا جاتا ہے۔ بادام اور اخروٹ کو ادویات کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔Almond Production on Decline in Pulwama

پلوامہ میں بادام کی کاشت دن بدن کم کیوں ہوتی جارہی ہے؟

وہیں اگر بات کی جائے ضلع پلوامہ کی تو یہاں کئی سو کنال اراضی پر بادام کی کاشت کی جاتی تھی لیکن اب اس کی کاشت دن بدن کم ہو رہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے پائیر، چندگام، گوسو، نیوہ وغیرہ علاقوں میں بادام کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی تھی لیکن اب ان علاقوں میں بادام کے درختوں کو کاٹ کر لوگ دوسرے متبادل میوہ اگانے لگے ہیں۔

بادام صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بادام کی قیمتوں میں ہر سال کمی آنے کی وجہ سے لوگ اس صنعت کو ختم کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ادویات کافی مہنگی ہوگئی ہے جب کہ دوسرے ممالک سے بھی بادام کی فصل درآمد کی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے کشمیر میں اگائے جانے والے بادام کی مانگ بھی کم ہوئی ہے۔ ساتھ ہی قیمتوں میں بھی سال درسال کمی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادام کی کاشت اور لوگوں کے مطالبات

انہوں نے کہا کہ سیب جیسے میوہ جات کو فروغ دینے کے لئے انتظامیہ نے محتلف اقسام کے پودے کسان تک پہنچائے لیکن بادام کی طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی جب کہ آج بھی ہمارے روایتی بادام کے درخت ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری وادی میں ضلع پلوامہ میں سب سے زیادہ بادام کی کاشت کی جارہی تھی لیکن اب یہ صنعت دن بدن زوال پذیر ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ اگر انتظامیہ نے وقت رہتے ہی اس صنعت کو بچانے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے تو وہ دن دور نہیں جب بادام کی صنعت وادی سے غائب ہو جائےگی۔

Last Updated : Sep 25, 2022, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.