پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے اٹالہ تشدد کے ملزم جاوید محمد کی عرضی پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سمیت تمام اپوزیشن سے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو حکومت کے جواب کا جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ درخواست پر اگلی سماعت پانچ ہفتے بعد ہوگی۔Allahabad high court on prayagraj violence
یہ حکم جسٹس ایم سی ترپاٹھی اور جسٹس سریندر سنگھ کی ڈویژن بنچ نے جاوید محمد کی درخواست پر دیا۔ جاوید نے راسوکا کو مختلف بنیادوں پر چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف غیر قانونی طریقے سے راسوکا لگایا گیا ہے۔ عرضی گزار اس وقت دیوریا جیل میں بند ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Prayagraj Violence: جاوید محمد سمیت دس دیگر لوگوں کی جیل تبدیل
واضح رہے کہ ضلع پریاگ راج میں 10 جون بروز جمعہ کو نماز کے بعد کچھ لوگوں نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے خلاف مظاہرہ کیا. یہ احتجاج آہستہ آہستہ تشدد کی شکل اختیار کرگیا۔ تشدد کو روکنے کے لئے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں دونوں اطراف سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سماجی کارکن جاوید محمد عرف جاوید پمپ کو گرفتار کرلیا ۔ حکام نے جاوید کی گرفتاری کے بعد انکے رہائشی مکان کو بلڈوزر چلاکر زمین بوس کردیا تھا۔