ETV Bharat / bharat

Yakub Qureshi Meat Factory: یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری کی انہدامی کاروائی پر روک

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے یعقوب قریشی کی الفہیم میٹ فیکٹری پر سماعت کرتے ہوئے انہدامی کارروائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 13 جولائی کو ہونی ہے۔ allahabad high court on Yakub Qureshi meat factory

author img

By

Published : May 25, 2022, 2:24 PM IST

یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری کی انہدامی کاروائی پر روک

میرٹھ: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد سابق وزیر یعقوب قریشی کی میرٹھ۔ہاپوڑ روڈ پر واقع میٹ فیکٹری الفہیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی انہدامی کاروائی پر آئندہ 13جولائی تک عبوری روک لگا دی ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ فیکٹری چلانے پر پوری طرح پابندی رہے گی۔ جسے گذشتہ مارچ میں چھاپے کی کاروائی کے بعد سیل کردیا گیا تھا۔میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے) کے سکریٹری چندر پال تیواری نے بدھ کو بتایا کہ فیکٹری کو منہدم کرنے کی پوری تیاری کرلی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہی حالات واضح ہو سکیں گے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 13 جولائی کو ہونی ہے۔ Stop the demolition of Yakub Qureshi meat factory

تیواری نے دعوی کیا کہ الفہیم میٹ فیکٹری 11ہیکٹر ایسی زمین پر بنائی گئی ہے، جسے انڈسٹریل استعمال میں نہیں لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یعقوب قریشی کی جانب سے زمین کے استعمال کو تبدیل کرنے کے لئے درخواست دی گئی تھی جسے انتظامیہ کے ذریعہ منسوخ کیا جاچکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میرٹھ۔ہاپوڑ روڈ پر واقع کھرکھودا کے علی پور گاؤں میں الفہیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ پر پولیس اور انتظامیہ کی ایک ٹیم نے غیرقانونی مویشی ذبح کرنے کی اطلاع پر گذشتہ 30مارچ کو دیر رات چھاپہ مارا تھا۔ پولیس نے فیکٹری سے 2460 کوئنٹل گوشت برآمد کیا تھا۔ جس کی قیمت تقریبا پانچ کروڑ روپئے بتائی گئی تھی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.