ETV Bharat / bharat

Uttarakhand Assembly Session اتراکھنڈ اسمبلی اجلاس کے لئے کل جماعتی میٹنگ پیر کو - اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی

اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس پر تبادلہ خیال کے لیے اسپیکر ریتو کھنڈوڑی بھوشن نے پیر کو کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، پارلیمانی امور کے وزیر پریم چند اگروال، اپوزیشن لیڈر یشپال آریہ، محمد شہزاد کے ساتھ آزاد ایم ایل اے امیش شرما اور سنجے ڈووال کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ کل سہ پہر 3 بجے اسمبلی بلڈنگ، دہرادون میں ہوگی۔Uttarakhand Assembly Session

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 30, 2022, 7:48 PM IST

دہرادون: اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس پر تبادلہ خیال کے لیے اسپیکر ریتو کھنڈوڑی بھوشن نے پیر کو کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ بھوشن نے بتایا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس دہرادون یا گیرسین کہیں بھی ہو اس کے لئے اسمبلی سکریٹریٹ پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیرسین میں بھی اجلاس ہوتا ہے تو اس کے لیے بھراڑیسین اسمبلی احاطے میں اجلاس سے متعلق تمام انتظامات اور ضروری تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے 9 نومبر کو ریاست کے یوم تاسیس کے بعد ہی اگلا اجلاس بلانے کی امید ظاہر کی ہے۔ کل ہونے والے کل جماعتی اجلاس کے دوران اجلاس کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، پارلیمانی امور کے وزیر پریم چند اگروال، اپوزیشن لیڈر یشپال آریہ، محمد شہزاد کے ساتھ آزاد ایم ایل اے امیش شرما اور سنجے ڈووال کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ کل سہ پہر 3 بجے اسمبلی بلڈنگ، دہرادون میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.