کووڈ ۔19 عالمی وبا کے درمیان لاک ڈاؤن کھولنے کے تازہ ترین احکامات کے تحت منگل سے ملک کے تمام عجائب گھرعام لوگوں اور سیاحوں کے لئے کھل رہے ہیں۔
مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے پیر کو نئی دہلی میں قومی میوزیم کا دورہ کر کے میوزیم کھولنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
تمام گیلریوں کی اچھی طرح صفائی ستھرائی کی گئی ہے۔ باریک فنکاری کو لینس کے ذریعےدیکھا جاسکے گا ۔ کسی بھی فن پارے کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
اس موقع پروزارت ثقافت میں سیکریٹری یوگیندرترپاٹھی ، جوائنٹ سکریٹری نیروپما کوٹرو ، نیشنل میوزیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راگھویندر سنگھ بھی میں موجود تھے۔ مسٹر پٹیل نے میوزیم کی دو گیلریوں کا بھی دورہ کیا۔ بعد میں انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کووڈ ۔19 کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ منگل کے روز 10 نومبر سے ملک بھر میں عجائب گھر کھولے جارہے ہیں۔