ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra آل انڈیا مسلم مجلس کا بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کا اعلان

آل انڈیا مسلم مجلس نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والی طاقتیں برسراقتدار ہیں اور راہل گاندھی ملک کو درپیش اہم مسائل بے روزگاری، مہنگائی، سرکاری ایجنسیوں کا سیاسی مخالفین کے خلاف بے جااستعمال وغیرہ کے خلا رائے عامہ ہموار کررہے ہیں۔ All India Muslim Majlis support for Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 6:35 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم مجلس نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کا اعلان کیا ہے یہ یاترا 3جنوری کو پوپی میں داخل ہوگی۔ مسلم مجلس کے قومی صدر، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے سابق پرووائس چانسلر اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر ڈاکٹر بصیر احمد خاں نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ راہل گاندھی کا یہ اقدام ملک میں محبت اور ہم آہنگی قائم قائم کررہا ہے اور نفرت اور بدامنی پھیلانے والوں کو کھلا چیلنج ہے۔All India Muslim Majlis On Rahul Gandhi

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والی طاقتیں برسراقتدار ہیں اور راہل گاندھی ملک کو درپیش اہم مسائل بے روزگاری، مہنگائی، سرکاری ایجنسیوں کا سیاسی مخالفین کے خلاف بے جااستعمال وغیرہ کے خلا رائے عامہ ہموار کررہے ہیں۔ ان کی یہ مہم ملک کی اہم خدمت ہے اور مسلم مجلس ان معاملات میں ان کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

پروفیسر بصیر نے مزید کہا کہ بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی لہذا لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ہندواور مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان نفرت کا جھوٹ پر مبنی پرچار کررہی ہے جس سے ملک میں بدامنی کا خطرہ درپیش ہے لیکن حق ہمیشہ غالب ہوتا ہے اور باطل کو شکست ہوتی ہے۔ اس سیاہ رات کا بھی خاتمہ ہوگا اور روشن صبح طلوع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On BJP RSS میں آر ایس ایس اور بی جے پی کو اپنا گرو مانتا ہوں، راہل گاندھی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.