ETV Bharat / bharat

All India Essay Competition in AMU اے ایم یو میں کُل ہند مضمون نویسی مقابلہ اب اردو میں بھی ہوگا - سر سید احمد خان کی یوم پیدائش

یہ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا ہی اثرImpact of ETV Bharat News ہے کہ بانی درسگاہ سر سید احمد خان کے یوم پیدائش (17 اکتوبر 1817) کے موقع پر ہر سال صرف انگریزی زبان میں ہونے والا کُل ہند مضمون نویسی مقابلہ اب اردو اور ہندی زبان میں بھی ہونے جا رہا ہے۔ All India Essay Competition in Urdu

اے ایم یو میں کُل ہند مضمون نویسی مقابلہ اب اردو میں بھی ہوگا
All India Essay Competition in AMU
author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:36 PM IST

علی گڑھ: سر سید کی یوم پیدائش کے موقع پر یونیورسٹی کا شعبہ رابطہ عامہ ہر سال صرف انگریزی زبان میں ہی کل ہند مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرواتا تھا، مقابلہ کو انگریزی کے ساتھ اردو اور ہندی میں بھی یہ مقابلہ کروانے سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے گزشتہ برس خبر شائع کی تھی، جس میں اے ایم یو اور مدارس کے طلبہ نے نہ صرف مطالبہ کیا بلکہ وائس چانسلر کو خط بھی لکھا تھا۔ All India Essay Competition in AMU

اے ایم یو میں کُل ہند مضمون نویسی مقابلہ اب اردو میں بھی ہوگا

گزشتہ برس صرف انگریزی زبان میں مضمون نویسی مقابلہ کروانے کی وجہ اے ایم یو کے پی آر او نے بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ 'ہماری کچھ لیمیٹیشن ہیں، جس کی وجہ سے ہم اردو زبان میں نہیں کرواتے ہیں اور چونکہ انگریزی ایک آرام دہ زبان ہے اس لئے انگریزی میں کرواتے ہیں۔' اس خبر کو ای ٹی وی بھارت نے 11 ستمبر 2021 کو شائع بھی کیا تھا۔ Impact of ETV Bharat News in AMU

کُل ہند مضمون نویسی مقابلہ کو انگریزی کے ساتھ اردو اور ہندی میں بھی منعقد کروانے والے یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کا یونیورسٹی طلبا اور طلبا رہنماؤں نے استقبال کیا اور ای ٹی وی بھارت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یقینا اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے زبان کو رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے، محض تقریبات، اخبارات اور ٹی وی چینلز پر صرف بیانات جاری کر کے اردو زبان کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔

بہرحال دیر آید درست آید، یقینا یہ ان تمام طلباء کے لئے خوشی کی خبر ہے جو اردو اور ہندی میں اس کل ہند مضمون نویسی مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ اے ایم یو پی آر او دفتر میں مضمون بھیجنے کی آخری تاریخ ایک اکتوبر ہے، جس کے انعامات کا اعلان 17 اکتوبر کو کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ بانی درگاہ سر سید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں ہوئی اور ان کا انتقال 27 مارچ 1898 کو علی گڑھ میں ہوا تھا۔ All India Essay Competition in AMU

یہ بھی پڑھیں: Geo Scientist Exam 2022: اے ایم یو کے 11 طلباء نے جیو سائٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.