ETV Bharat / bharat

سبھی حکومتوں نے مسلمانوں کو استعمال کیا: مولانا کلب جواد - शिया धर्मगुरु मौलाना कल्बे जव्वाद

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے اقلیت کہے جانے والے مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

maulana kalbe jawad
مولانا کلب جواد
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 9:36 PM IST

Updated : Oct 12, 2021, 9:49 PM IST

مولانا کلب جواد نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں نے مسلمانوں کو محض اپنا ووٹ بینک بنا کر رکھا اور ہمیشہ انہیں دھوکہ دیا۔

دیکھیں ویڈیو

شیعہ عالم دین نے ملک کی تقسیم کو سب سے بڑی فاش غلطی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی پارٹیوں سے باوقار سمجھوتا کرکے ہی انتخابات میں شرکت کرنی چاہیے۔

تفصیل کے مطابق منگل کے روز دیوبند تحصیل کے گاؤں تھیتکی میں ذیشان حیدر مرحوم کے چہلم میں شرکت کے غرض سے آنے والے مشہور و معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے سیاسی پارٹیوں کے تئیں سب سے زیادہ ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو آزادی ملنے کے بعد 55 سالوں تک اس ملک کا اقتدار کانگریس پارٹی کے ہاتھوں میں رہا۔ اس کے بعد سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی حکومتیں بھی اترپردیش میں رہیں لیکن کسی بھی ایک حکومت نے مسلمانوں کی فلاح وبہود اور ان کی ترقی کے لئے ایک بھی کام بطور مثال تک نہیں کیا۔

انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی صوبائی سطح پر اپنی پالیسی بدلتی رہتی ہے۔

مولانا کلب جواد نے تمام سیاسی پارٹیوں پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ آج سیاست کا مطلب صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنا ہے۔ کسی بھی پارٹی کے پیش نظر ملک، صوبائی یا عوامی خدمت اس کا مقصد ہرگز نہیں ہوتا۔

انہوں نے صاف صاف الفاظ میں کہا کہ موجود ہ حالات کے تناظر میں ہر شخص بہتر طریقہ سے سمجھ سکتا ہے کہ اس ملک کی تقسیم سب سے بڑی غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ تقسیم نہ ہوئی ہوتی تو آج کسی بھی پارٹی کی یہ ہمت نہیں ہوسکتی تھی کہ وہ اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کا استحصال کرے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی لوگوں کے جذبات بھڑکا کر اور تنگ نظری پر مبنی نعرے لگا کر ووٹوں کا پولیرائزیشن کیا جاتا ہے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کی حکومت بنوا کر ہمیں اپنا حق نہیں ملے گا، بلکہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ سمجھوتہ کرکے اور حکومت میں حصہ داری حاصل کرکے ہی اپنے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں، کیونکہ حکومت میں شراکت داری کے باوجود اگر پارٹی اپنے وعدوں سے انحراف کرتی ہے تو اس حکومت کو تبدیل کرنے کی طاقت ہمارے پاس موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو اسی طرح ہماری ہر جگہ پٹائی ہوتی رہے گی اور ہم دھتکارے جاتے رہیں گے۔

مولانا کلب جواد نے کشمیر کی صورت حال اور وہاں ہونے والی قتل وغارت گری سے متعلق کہا کہ کشمیر میں صرف غیر مسلموں کو ہی نہیں بلکہ مسلمانو ں کو بھی قتل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

مشتبہ پاکستانی عسکریت پسند 14 دنوں کیلئے پولیس ریمانڈ میں

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ہمارے پڑوسی ملک اور اس کے ایجنٹ ہیں جو مسلسل کشمیر کے حالات کو بد سے بد تر بنا رہے ہیں جبکہ کشمیر کے عوام امن کے خواہاں ہیں۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 9:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.