ETV Bharat / bharat

تبلیغی جماعت معاملہ: غیرملکی افراد کو عدالت نے بری کیا

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 5:41 AM IST

Updated : Mar 26, 2021, 9:00 AM IST

سنہ 2020 میں دہلی میں واقع مرکز نظام الدین سے پریاگراج واپس آنے والے تبلیغی جماعت کے 30 اراکین میں انڈونیشیا کے سات اور تھائی لینڈ کے نو اراکین شامل تھے۔

all foreign jamati got clean chit who came to prayagraj from markaz nizamuddin
غیرملکی جماعت سے وابستہ افراد کو عدالت نے بری کیا

ویزا قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے الزام میں پھنسے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے تبلیغی جماعت کے اراکین کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ اس کے بعد ان تمام کو ان کے وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پریاگراج پولیس نے ان کے پاسپورٹ اور دستاویز ان کے حوالے کر دیے ہیں۔ وہیں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے افراد اب بھی کریلی کی ایک مسجد میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ ان کا ٹکٹ ہونے پر انہیں بھی تھائی لینڈ بھیج دیا جائے گا۔

دراصل سنہ 2020 میں دہلی کے مرکز نظام الدین سے پریاگراج واپس آنے والے تبلیغی جماعت کے 30 اراکین میں انڈونیشنیا کے سات اور تھائی لینڈ کے 9 افراد شامل تھے۔ ان پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور کورونا پھیلانے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گوتم بدھ نگر: کورونا سے بچاو کے لئے بیداری مہم

شاہجہاں پور پولیس نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے جماعت کے اراکین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا تھا۔ 21 اپریل 2020 کو انہیں نینی جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پانچ ماہ بعد ستمبر 2020 کو انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں عبداللہ مسجد میں پناہ دی گئی تھی۔ اب انہیں عدالت نے بری کر دیا ہے اور انہیں جمعہ کے روز انڈونیشیا روانہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 26, 2021, 9:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.