بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل ایک میگا ریلی کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ہے اور ضلع انتظامیہ اور مقامی بی جے پی یونٹ مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شوکت علی اسٹیڈیم میں چند دنوں سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ریلی میں شرکت کریں گے۔ Amit Shah Visit Baramulla
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنماوں کا کہنا ہے کہ ہم وزیر داخلہ امت شاہ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور ہم کو امید ہے کہ اس دورے میں وہ بارہمولہ کے لئے کوئی بڑا علان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کو کافی خوشی اور مسرت ہے کیونکہ یہ اس قسم کا پہلا دورہ ہوگا جس میں وزیر داخلہ امت شاہ بارہمولہ میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Amit Shah's Rally In Rajouri ویشنو دیوی مندر پہنچے امت شاہ
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بے روزگاری ایک بڑا مسلہ ہے اور بارہمولہ میں کافی لوگ بے روزگار ہیں۔ ہم چاہتے ہے کہ بے روزگار لوگوں کے لے امت شاہ ایک پیکچ کا اعلان کریں۔