ETV Bharat / bharat

علی زیدی اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے بلا مقابلہ صدر منتخب

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 10:30 PM IST

لکھنؤ میں شیعہ وقف بورڈ کے رکن سید وسیم رضوی نے اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کی صدر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد لکھنؤ کے رہائشی علی زیدی بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ لکھنو کے باپو بھون میں انتخابات کے دوران 8 اراکین میں سے 6 اراکین موجود رہے جس میں سابق رکن پارلیمان نور بانو و مولانا رضا حسین شامل ہیں۔

علی زیدی اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے بلا مقابلہ صدر منتخب
علی زیدی اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے بلا مقابلہ صدر منتخب

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر کے انتخابات میں سید وسیم رضوی اور ان کے حمایتیوں کو 10 برس بعد شکست حاصل ہوئی ہے۔ لکھنؤ کے رہائشی و مولانا کلب جواد کے داماد علی زیدی شیعہ وقف بورڈ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں، جس کی خوشی میں پرانے لکھنؤ کے متعدد مقامات پر جشن کا ماحول ہے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہم سبھی شیعہ مسلمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، دس برس بعد وسیم رضوی کے چنگل سے شیعہ وقف بورڈ آزاد ہوا ہے اور وقف املاک میں جو بھی بدعنوانیاں ہوئی ہیں، اس کی غیرجانبدارانہ طور پر جانچ کرکے کاروائی کی جائے گی۔ بورڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے گا تاکہ عوام کے سامنے کوئی چیز پوشیدہ نا رہے، ساتھ ہی بدعنوانی پر صفر ٹولرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ وقف املاک میں بدعنوانی کرنے میں جو بھی افراد شامل ہیں، ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وسیم رضوی نے اربوں روپے کا غبن کیا ہے اس پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:۔ وقف املاک کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے نومنتخب چیئرمین علی زیدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتخابات میں متعدد دشواریاں ہیں لیکن ہائی کورٹ نے ان تمام عرضی کو رد کیا ہے۔ ترجیحی کاموں میں وقف املاک کی نگرانی شامل ہے۔ اب وقف املاک پر ناجائز قبضہ کرنے والے آرام کی نیند چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ میں جو بھی بدعنوانی ہوئی ہے اس کی جانچ کرکے کاروائی کی جائے گی۔ وسیم رضوی کی شیعہ وقف بورڈ سے رکنیت منسوخ کرنے پر بھی غور و فکر کیا جائے گا۔

اترپردیش کے وزیر محسن رضا نے علی زیدی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی کی فتح بھارتیہ جنتا پارٹی اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بدعنوانی کے خلاف پالیسی کی جیت ہوئی ہے۔ ریاست کے شیعہ مسلمان کے ساتھ اب تک جو ناانصافی ہوئی تھی ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.