سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سرینگر میں جسٹس علی محمد ماگرے Jammu and Kashmir Justice Magray کو مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیے مشترکہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے حلف دلایا۔ سنہا نے جسٹس ماگرے کو ان کی نئی تقرری پر مبارکباد دی۔ Ali Mohammad Magrey Oath in as the New Chief Justice of the High Court of Jammu and Kashmir and Ladakh
- یہ بھی پڑھیں:
Justice Magrey کالجیم نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی
ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل نے تقرر نامہ پڑھ کر سنایا۔ چیف جسٹس ماگرے کو حال ہی میں چیف جسٹس پنکج متھل کے تبادلے کے پیش نظر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 28 ستمبر کو سپریم کورٹ کے کالجیم نے چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی صدارت میں ایک میٹنگ کے دوران جسٹس ماگرے کی ترقی کی سفارش کی تھی۔
یاد رہے کہ یہ فیصلہ جے کے اینڈ ایل ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس پنکج مٹھل کی راجستھان ہائی کورٹ میں منتقلی کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1984 میں ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں بطور وکیل پریکٹس شروع کی۔ انہیں مارچ 2013 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔