ڈھاکہ:جنوبی افریقہ سابق تیز گیندباز اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ ایلن ڈونالڈ نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ (کے ایل راہل اور کوہلی) قیمتی وکٹیں ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے سچن تندولکر کریز پر آتے ہیں۔Alan Donald Compare Virat Kohli With Sachin Tendulkar
آپ جانتے ہیں کہ ان کے خلاف اچھی بالنگ کرنا اولین ترجیح ہے۔ جب کوہلی رنگ میں ہوں اور آپ ان کے خلاف مواقع کھو دیتے ہیں تو آپ کو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ ایسے کھلاڑی آپ کو بار بار موقع نہیں دیتے۔
سابق تیز گیندباز ایلن ڈونلڈ نے کہا کہ میرے مطابق ہم نے کوہلی اور راہل کے خلاف بہت اچھی گیند بازی کی۔ یہ لارا کے خلاف بولنگ کرنے جیسا ہے۔ میدان میں اچانک پارہ چڑھ جاتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وراٹ اس سیریز کو سنچری کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ان کے خلاف اچھی گیند بازی کی ہے اور امید ہے کہ ہم اسے کل بھی جاری رکھ سکیں گے۔
ہندستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں جمعرات سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کوہلی اور راہل پہلے ٹیسٹ میں زیادہ رن نہیں بنا سکے لیکن چیتشور پجارا (90، 102 ناٹ آؤٹ)، شوبمن گل (110) اور شریاس ایئر (86) بنگلہ دیشی گیند بازوں کی غیرموثر کارکردگی کی وجہ سے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
ڈونلڈ نے کہا کہ وہ اپنے گیندبازوں سے جارحانہ کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں جس کے لیے وہ کئی بار انگلینڈ کی مثال بھی استعمال کر چکے ہیں۔
ڈونلڈ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں انگلینڈ کے گیندبازوں کی کارکردگی کی مثال پیش کی ہے۔ وہ میچ میں خود کو کس طرح لیکر آتے ہیں۔ تین اسپنروں کے باوجود آپ کو ایک تیز گیند باز کے طور پر کچھ زیادہ وسیع ہونے کی آزادی ہوتی ہے۔ آپ شارٹ اور فل گیندبازی کر سکتے ہیں۔ آپ چار اوور کے لئے تمام تجربات کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Pakistan vs England Test اٹھارہ برس کے ریحان احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی تاریخ رقم کر دی
انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے چٹاگاوں میں محمد سراج یا امیش یادیو کی بولنگ دیکھی ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یا تو وہ شارٹ گیندیں کر رہے تھے یا اٹیک کر رہے تھے۔ انہوں نے بہت سے فیلڈروں کو کیچ کے لئے نزدیک کھڑا کر دیا تھا۔ کاش ہم تھوڑا اور حملہ کر سکتے۔ ان پچوں پر گیند سے بچنا آسان نہیں ہے، لہذا اگر آپ کے پاس کچھ رفتار ہے، تو آپ کچھ زیادہ جارحانہ ہو سکتے ہیں۔Alan Donald Compare Virat Kohli With Sachin Tendulkar
یواین آئی