ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں 70 کے دہائی میں مشہور عالمگیر ہوٹل کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ اس ہوٹل میں یو پی اور لکھنوی طرز پر بنے کھانوں کی فرمائش جرم کی دنیا سے وابستہ افراد کی پہلی پسند ہوا کرتے تھے۔ ڈی کمپنی سے وابستہ افراد کا ناشتہ اور کھانا اسی ہوٹل سے جایا کرتا تھا۔ لیکن عالمگیر ہوٹل سمیت پورا علاقہ اب ری ڈیولومنٹ کو فہرست میں شامل ہے۔ عالمگیر ہوٹل کا یہاں ہونا اب گزشتہ دنوں کی بات ہو جائےگی۔ Alamgir Hotel And D company Connections
اس علاقہ کا معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے، جس کی وجہ سے یہاں موجود مسافر خانہ کی مسجد عبادت کے لئے مختص ہے جب کہ باقی کی پوری جگہیں ری ڈیولومننٹ میں شامل کی جا چکی ہے۔ اس علاقہ میں کلسٹر ڈیولپمنٹ کا کام پورے زور و شور سے جاری ہے۔ جلد ہی اس پورے علاقے میں فلک بوس عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔
اس پورے معاملے پر سینیئر صحافی شرافت خان کہتے ہیں کہ 'وہ ایک الگ دور تھا، جب عالمگیر ہوٹل کے کھانوں کو ڈی کمپنی کے کارکنان کافی پسند کرتے تھے۔ یہاں تک کے داؤد کے بھارت سے فرار ہونے کے بعد جب تک داؤد اور ڈی کمپنی کے دوسرے کارکنان کی دبئی میں موجودگی رہی، اُن کی فرمائش اور پسند کے کھانے اور ناشتے بذریعہ فلائٹ منگائے جاتے تھے۔ بعد میں قانون کی سختی کے سبب سب کچھ بند ہو گیا۔ Alamgir Hotel Mumbai History
بتایا جاتا ہے کہ بوہرہ فرقہ کے روح رواں آنجہانی سیدنا برہان الدین نے اس پورے علاقے کی کایہ پلٹ اور علاقے کو ایک نئے سرے سے تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ علاقے میں چھوٹی چھوٹی کھولی میں مقیم مکینوں کو ایک کشادہ گھر اور بہتر ماحول ملے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کام کو ایس بی یو ٹی کارکنان پورا کر رہے ہیں۔ کچھ ماہ قبل حکومت بدلی تو اس کام پر روک لگا دی گئی تھی لیکِن بعد میں بندشیں ہٹی تو اس کام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی تعمیرات کرنے والا ڈی کمپنی کا ممبر ممبئی پولیس کی گرفت میں