ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav Slams BJP Government سڑک تعمیر سے لے کر دواؤں کی خرید تک ہر سطح پر بدعنوانی، اکھلیش - اکھلیش یادو کا بیان

اکھلیش یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ہر ایک ضلع کے تعمیراتی کام میں بدعنوانی کی سطحیں کھل رہی ہیں۔ ایسی بدعنوانی کسی حکومت میں نہیں ہوئی تھی۔ اسمارٹ سٹی اور گنگا کی صفائی کے نام پر جم کر لوٹ ہوئی ہے۔ بی جے پی اسمارٹ سٹی کے نام پر شہر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

سڑک تعمیر سے لے کر دواؤں کی خرید تک ہر سطح پر بدعنوانی، اکھلیش

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 10:55 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار مین سڑک بنانے سے لے کر دواؤں کی خرید تک میں ہر سطح پر بدعنوانی اور کمیشن خوری کا دور دورہ ہے۔ یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ہر ایک ضلع کے تعمیراتی کام میں بدعنوانی کی سطحیں کھل رہی ہیں۔ ایسی بدعنوانی کسی حکومت میں نہیں ہوئی تھی۔ اسمارٹ سٹی اور گنگا کی صفائی کے نام پر جم کر لوٹ ہوئی ہے۔ بی جے پی اسمارٹ سٹی کے نام پر شہر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ شہروں میں صفائی نہیں ہے ۔ کئی اضلاع میں عوامی نمائندوں نے سڑک کی تعمیر میں ہوئی بدعنوانی کو سامنے لانے کا کام کیا ہے۔

حکمراں جماعت کے ایم ایل اے خود اپنی ہی حکومت کے بدعنوانی کا انکشاف خط لکھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آوارہ مویشی گھومتے ہیں۔ ریاست کی ہر سڑک،بازار، ہائی وے ، اسکول، کالج، کھیتوں میں سانڈوں کی کثرت ہے۔ سانڈوں کے حملے میں لوگوں کی موت ہورہی ہے۔ ہر دن ہورہی ان اموات کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔کیا بی جے پی نے عوام کو اسی طرح کا اسمارٹ سٹی بنانے کا سپنا دکھایا تھا۔

یادو نے کہا کہ ہزاروں کروڑ خرچ ہوگئے لیکن ماں گنگا صاف نہیں ہوئی۔شہر میں نالوں میں گندگی بھری پڑی ہے۔ نالوں کا گندا پانی ندیوں میں جارہا ہے۔ بی جےپی نے شہروں اور شہری علاقوں کو کوڑا دان بنا دیا ہے۔ مرکزو ریاست کے ساتھ ساتھ گذشتہ کئی سالوں سالوں سے بڑے نگر نگموں میں بی جے پی قابض ہے۔ لیکن عوام کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔ گذشتہ دنوں شہر علاقوں میں صاف صفائی کی کمی میں مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں ڈینگو، ملیریا، چکن گونیا پھیلا۔ بیماریوں سے کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ شہری علاقوں میں حالات یہ ہے کہ لوگوں کو پینے کے لئے کئی مقامات پر صاف پانی نہیں مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams Yogi Government مرادآباد میں اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام بی جے پی حکومت کی خراب حکمرانی، مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی سے پریشان ہیں۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے آٹا۔ دال، چاول، دودھ، تیل، دوائیں سب کچھ مہنگے ہوگئے ہیں۔ عوام الناس کو صفائی، شفاف پینے کے پانی اور دیگر شہری سہولیات بھی نہیں مل رہی ہیں۔ شہروں کا ٹریفک نظام خستہ حال ہے۔ بی جے پی کی ڈبل انجن اور ٹریپل انجن حکومت عوام کو جھوٹے سپنے دکھا کر بجٹ کا بندر بانٹ کررہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.