ETV Bharat / bharat

No Entry For Muslims In Chardham: چاردھام یاترا میں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری نے کہا کہ مسلم سماج کا ہمارے مندر اور مذہب میں قطعاً کوئی اعتماد نہیں ہے۔ میں مسلم معاشرے کی مخالفت نہیں کرتا لیکن کچھ شرپسند عناصر ہیں جو ہمارے مذہبی مقامات اور مندروں میں انتشار پیدا کر سکتے ہیں۔ اس لیے ان کے داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ Ban on Entry Of Muslims in Chardham

چاردھام یاترا میں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 9:08 AM IST

ہریدوار: اتراکھنڈ میں آئندہ 3 مئی سے چاردھام یاترا شروع ہونے جا رہی ہے لیکن اس سے قبل وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاردھام یاترا میں آنے والے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے گی۔ سفر پر جانے سے پہلے لوگوں کی تصدیق کی جائے گی۔ وہیں اس فیصلہ پر اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری نے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو مبارکباد دی ہے۔ Akhil Bharatiya Akhara Parishad Demands Ban on Entry Of Muslims in Chardham

آپکو بتا دیں کہ باباؤں اور سنتوں کی طرف سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ چاردھام میں غیر ہندوؤں کے داخلہ پر پابندی لگا دی جائے۔ اس پر اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری نے سی ایم پشکر سنگھ دھامی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب غیر ہندوؤں میں ہمارے دیوتاؤں کی عقیدت نہیں ہے تو یہ لوگ بدری ناتھ اور کیدارناتھ جا کر افراتفری اور فسادات پھیلائیں گے۔ اس لیے انہیں وقت سے پہلے روک دیا جانا چاہیے۔

اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری نے کہا کہ مسلم سماج کا ہمارے مندر اور مذہب میں قطعاً کوئی اعتماد نہیں ہے۔ میں مسلم معاشرے کی مخالفت نہیں کرتا لیکن کچھ شرپسند عناصر ہیں جو ہمارے مذہبی مقامات اور مندروں میں انتشار پیدا کر سکتے ہیں۔ اس لیے ان کے داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ اس کے علاوہ میں پشکر سنگھ دھامی سے اس قانون کو جلد از جلد بنانے کی توقع کرتا ہوں۔

حال ہی میں وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا تھا کہ چاردھام یاترا کے دوران اتراکھنڈ آنے والے لوگوں کی تصدیق کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں سماج دشمن عناصر کی تصدیق کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ تاکہ ریاست کا ماحول خراب نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور ثقافت کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.