ETV Bharat / bharat

اجمیر: گداگر پر شرپسندوں کا ظلم

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 1:54 PM IST

اجمیر کے رام گنج پولیس اسٹیشن کے چندر وردائی نگرعلاقہ کی گلیوں میں چند بھکاری بھیک مانگ رہے تھے۔ اسی درمیان شرپسندوں نے گھیر کر ان میں سے ایک کی پٹائی شروع کردی۔ یہاں تک کہ اسے پاکستان جاکر بھیک مانگنے کے لئے کہا اور جان سے مارنے کی دھمکی تک دی۔ اس پورے معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

شرپسندوں کا ظلم
شرپسندوں کا ظلم

ملک کے متعدد مقامات سے ہجومی تشدد کی تشویشناک خبریں موصول ہورہی ہیں۔ تازہ واقعہ ریاست راجستھان کے اجمیر شریف کے علاقہ رام گنج پولیس اسٹیشن کا ہے جہاں شرپسندوں نے ایک نوجوان کو اس کی معصوم بیٹی اور بیٹے کے سامنے تشدد کا نشانا بنایا۔

گداگر

اجمیر کے رام گنج پولیس اسٹیشن کے چندر وردائی نگرعلاقہ کی گلیوں میں ایک گداگر بھیک مانگ رہا تھا۔ اسی درمیان شرپسندوں نے گھیر کر اس کی پٹائی شروع کردی۔ یہاں تک کہ اسے پاکستان جاکر بھیک مانگنے کے لئے کہا اور جان سے مارنے کی دھمکی تک دی۔ اس پورے معاملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
وہیں اس معاملہ پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہندوتواوادی، خود کو عظیم محسوس کروانے کے لئے کبھی کسی مسلمان فقیر کو مارتے ہیں تو کبھی بھیڑ جمع کر کے چوڑی بیچنے والے کی پٹائی کرتے ہیں۔ یہ کم ظرفی اور کمتری گوڈسے کی ہندوتوا وادی فکر کی عکاسی ہے۔ اگر معاشرہ اس سوچ کا مقابلہ نہیں کرے گا تو یہ کینسر کی طرح پھیلتی رہے گی۔

گداگر
گداگر

مزید پڑھیں:مزدوری مانگنے پر مسلم نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا گیا

اس سے قبل ملک کے متعدد ریاستوں کے مختلف مقامات پر مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو مذہب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسی تشدد کے نتیجے میں کئی افراد کی موت ہوگئی۔

راجستھان کے شہر اجمیر میں ہوئے ہجومی تشدد معاملے میں پولیس نے کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.