اجمیر۔ اجمیر کے درگاہ تھانہ علاقے میں ہسٹری شیٹر سلمان چشتی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ نوپور شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے نوپر شرما کی گردن کاٹنے والے شخص کو اپنا گھر اور جائیداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس دھمکی آمیز وائرل ویڈیو کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس سنگوان نے درگاہ تھانے کو ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔Salman Chishti threatening Video to Nupur Sharma
اجمیر خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے خادم سلمان چشتی نے دھمکی آمیز ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں نوپور شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے علاوہ ان کا سر قلم کرنے والے کو اپنا گھر اور جائیداد دینے کا اعلان کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس نے وائرل ویڈیو کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس ساگوان نے ملزم سلمان چشتی کے خلاف درگاہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم سید سلمان درگاہ چشتی کا خادم ہے۔ اس نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو ڈالی جس میں نوپر شرما کو دھمکی دی گئی۔ درگاہ کے علاقے میں ہی اس کے جاننے والوں کے واٹس ایپ گروپ میں بھی ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو 6 دن پہلے بنائی گئی تھی۔
درگاہ اسٹیشن انچارج دلبیر سنگھ نے بتایا کہ ملزم سلمان چشتی درگاہ تھانے کا ہسٹری شیٹر ہے۔ ملزم سلمان چشتی کے خلاف تھانہ صدر میں 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف قتل کے دو اور جان لیوا حملہ کے دو مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزم منشیات کا عادی ہے۔ تھانہ درگاہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔ اسی درگاہ تھانے میں ملزم سلمان چشتی کے خلاف وائرل ویڈیو سے متعلق مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ڈھائی منٹ کی ویڈیو میں سلمان چشتی نے نوپور شرما کو دیکھتے ہی گولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔ ساتھ ہی نوپور شرما کا گلا کاٹنے والے شخص کو گھر اور زمین دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Amravati Murder Case: امراوتی قتل معاملہ، نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنے والوں کو مبینہ دھمکی، آڈیو وائرل