ETV Bharat / bharat

Sharad Pawar Quits As NCP Chief جذباتی نہ ہوں، پارٹی کو نئی قیادت مل جائے گی، اجیت پوار

author img

By

Published : May 2, 2023, 4:16 PM IST

شرد پوار کے این سی پی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد اجیت پوار نے کہا کہ پارٹی نئی قیادت پر غور کرے گی۔ اجیت پوار نے واضح کیا کہ اس موقع پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں قیادت کی تبدیلی وقت پر ہونی چاہئے ورنہ جو کچھ کانگریس میں ہو رہا ہے وہی یہاں بھی ہو گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد پارٹی کارکنان نے انہیں عہدہ نہ چھوڑنے کی تاکید کی۔ پارٹی کے کئی رہنماؤں نے ان سے جذباتی اپیل کی۔ کچھ لیڈران اجلاس میں ہی رونے لگے۔ کچھ لیڈران نے کہا کہ شرد پوار پارٹی میں جس طرح کی تبدیلی لانا چاہتے ہیں وہ کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کے علاوہ اجیت پوار کی بات سے سب حیران رہ گئے۔ اجیت پوار نے کہا کہ پارٹی کمیٹی ان کے استعفے پر غور کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شرد پوار پارٹی کے لیے سب کچھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ شرد پوار نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، پارٹی ان کے فیصلے کا احترام کرے گی اور اس پر مزید غور کرے گی۔ اجیت پوار نے واضح کیا کہ آپ کو سوچنا ہوگا کہ جذباتی ہو کر فیصلہ بدلنے کا دباؤ بنانا کتنا درست ہے۔ لیکن آپ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ شرد پوار آنے والے وقتوں میں بھی ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔ اجیت پوار نے کہا کہ شرد پوار کو نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک کا سفر کرنا ہے۔ اس کے پاس ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

اجیت پوار نے کہا کہ شرد پوار نے پہلے ہی کہا تھا کہ روٹی موڑنے کا وقت آگیا ہے، اس لیے میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ ان پر جذباتی دباؤ نہ ڈالیں۔اس میٹنگ کے دوران شرد پوار نے کہا کہ وہ صرف این سی پی صدر کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں سیاست نہیں ۔ پوار نے کہا کہ وہ پارٹی کی ہر میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ اتنا ہی نہیں پوار نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ کارکنان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ پوار نے کہا کہ وہ پارٹی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔کچھ لیڈران نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ کرنا شرد پوار کا حق ہے، لیکن آپ پارٹی کی قیادت کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sharad Pawar Quits As NCP Chief شرد پوار کا پارٹی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.